Urdu News

صوفیوں نے اپنی تعلیمات میں جو پیغام دیادر حقیقت وہی ہندوستان ہے

صوفی شبیر احمد شاہ کا41واں اور معراج الدین شاہ کا 5واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

صوفی شبیر احمد شاہ کا41واں اور معراج الدین شاہ کا 5واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

حضرت صوفی شبیر احمد شاہ کا۱۴واں اور معراج الدین شاہ کا 5واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سیاسی و سماجی کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

عرس کے تمام تر معمولات سجادہ نشیں صوفی محمد ندیم الحسن میاں کی صدارت میں ادا کئے گئے۔محفل سماع کا اہتمام ویلکم قبرستان کے گیٹ نمبر2پر کیا گیا۔بطور مہمان خصوصی دہلی مائنارٹیزویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین طارق صدیقی نے شرکت کی جن کا پگڑی باندھ کر استقبال کیا گیا۔

سماج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وسیم احمد وارثی نے آنے والے عقیدت مندوں کی رہنمائی کی اورپرتپاک خیر مقدم کیا۔طارق صدیقی نے کہا کہ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے اور انہیں کی بدولت ہی ہمارا ملک مہان ہے۔انہوں نے کہا کہ صوفیوں نے اپنی تعلیمات میں جو پیغام دیادر حقیقت وہی ہندوستان ہے۔

اگر آج ہم لوگ صوفیوں کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو بغض و عناد اور نفرت جو بازار گرم ہے اس کا خاتمہ ہوجائے اس لئے ہمیں ضرروری ہے کہ صوفی ازم کی تعلیمات کو اپنے سماج میں عام کیا جائے۔

اہم شرکا میں حاجی نسیم، عالم انصاری، امان وارثی، راحت علی وارثی، حاجی وسیم، اسلام صابری، صوفی شمشاد،میراجی، پرویز وارثی، سلیم انصاری، ظفر انصاری، حاجی رفیع انصاری، اسلام بھائی اور نسیم اختر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Recommended