نئی دہلی، 20جون 2021:گنگا کوئز 2021، جوکہ ایک آن لائن کوئز مقابلہ ہے، کہ حتمی نتائج کا اعلان آج گنگا دسہرہ کے موقع پر کیا گیا۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ا س مقابلے میں جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اعزازات سے نوازا۔ گنگا کوئزایک ا ٓن لائن کوئز مقابلہ اور ایک تعلیمی پروگرام ہے جس کا مقصد دریائے گنگا اور ہندوستان کے دیگر دریاؤوں نیز ماحولیات سے متعلق بچوں اور نوجوانوں کو حساس بناناہے۔ اس کوئز کا انعقاد جل شکتی کی وزارت کے قومی مشن برائے کلین گنگا نے ٹری کریز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیا تھا۔
جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جیتنے والوں اور ان رضاکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو نمامی گنگا پروگرام کو مستحکم کرنے کے لیے گراؤنڈ پر کام کر رہے ہیں۔ جناب شیخاوت نے رضاکاروں سے اس پروگرام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فیڈ بیک فراہم کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جسمانی بنیادی ڈھانچہ (ایس ٹی پیز، گھاٹ اور شمشان گھاٹ وغیرہ) جنھیں نمامی گنگاکے تحت بنایا گیا ہے، ا نھیں ہر کوئی دیکھ سکتا ہے لیکن اس سے کہیں برتر کامیابی مقدس گنگا کے تئیں لوگوں کی بیداری کا احیاء کرنے اور عقیدت میں ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دریاؤوں کو صرف دیوتا سمجھنے سے کوئی مقصد حل نہیں ہوگا اگر دریاؤوں کی درستگی کے ہمارے عمل میں اس کی عکاسی نہ ہو۔ ہمیں ذمے داری لینی ہوگی۔ وزیر موصوف نے این ایم سی جی، ٹی سی ایف اور تمام رضاکاروں اور گنگا وچار منچ، گنگا دوت، گنگا متر، گنگا پراہاری، جی ٹی ایف وغیرہ جیسی کمیونٹی پر مبنی ایجنسیوں اور مختلف تنظیموں کی کاوشوں کی ستائش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ گنگا، دیگر دریاؤوں اور آبی اداروں کو صحت مند رکھنے کے لیے اپنی خود کی تنظیم میں ایک مہم کا انعقاد کریں۔نئی دہلی، 20جون 2021:گنگا کوئز 2021، جوکہ ایک آن لائن کوئز مقابلہ ہے، کہ حتمی نتائج کا اعلان آج گنگا دسہرہ کے موقع پر کیا گیا۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ا س مقابلے میں جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اعزازات سے نوازا۔ گنگا کوئزایک ا ٓن لائن کوئز مقابلہ اور ایک تعلیمی پروگرام ہے جس کا مقصد دریائے گنگا اور ہندوستان کے دیگر دریاؤوں نیز ماحولیات سے متعلق بچوں اور نوجوانوں کو حساس بناناہے۔ اس کوئز کا انعقاد جل شکتی کی وزارت کے قومی مشن برائے کلین گنگا نے ٹری کریز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیا تھا۔
جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جیتنے والوں اور ان رضاکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو نمامی گنگا پروگرام کو مستحکم کرنے کے لیے گراؤنڈ پر کام کر رہے ہیں۔ جناب شیخاوت نے رضاکاروں سے اس پروگرام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فیڈ بیک فراہم کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جسمانی بنیادی ڈھانچہ (ایس ٹی پیز، گھاٹ اور شمشان گھاٹ وغیرہ) جنھیں نمامی گنگاکے تحت بنایا گیا ہے، ا نھیں ہر کوئی دیکھ سکتا ہے لیکن اس سے کہیں برتر کامیابی مقدس گنگا کے تئیں لوگوں کی بیداری کا احیاء کرنے اور عقیدت میں ہے‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دریاؤوں کو صرف دیوتا سمجھنے سے کوئی مقصد حل نہیں ہوگا اگر دریاؤوں کی درستگی کے ہمارے عمل میں اس کی عکاسی نہ ہو۔ ہمیں ذمے داری لینی ہوگی۔ وزیر موصوف نے این ایم سی جی، ٹی سی ایف اور تمام رضاکاروں اور گنگا وچار منچ، گنگا دوت، گنگا متر، گنگا پراہاری، جی ٹی ایف وغیرہ جیسی کمیونٹی پر مبنی ایجنسیوں اور مختلف تنظیموں کی کاوشوں کی ستائش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ گنگا، دیگر دریاؤوں اور آبی اداروں کو صحت مند رکھنے کے لیے اپنی خود کی تنظیم میں ایک مہم کا انعقاد کریں۔