بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
رمضان کا مہینہ بڑا ہی خیر و برکت کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں نۓ نۓ ر وزہ دار بھی بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ حافظ محمد صدیق اسلامیہ انٹر کالج کے ساتویں جماعت کے طالب علم ثناءاللہ انصاری نے پہلی بار روزہ رکھا ۔
ثناءاللہ انصاری نے روزہ رکھ کر نماز پابندی سے ادا کی اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی ۔ ثناءاللہ انصاری نے کہا کہ گھر میں سب کو روزہ رکھتے ہوئے دیکھ کر ، میرا بھی روزہ رکھنے کا من ہوتا تھا۔
آج پہلی بار روزہ رکھا اور بہت خوشی کا احساس ہو رہا ہے ۔ ثناءاللہ انصاری کے ماں باپ نے اپنے بچے کے روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا ۔
واضح ہو کہ حافظ محمد صدیق اسلامیہ انٹر کالج کے ساتویں جماعت کے طالب علم ثناءاللہ انصاری نے پہلی بار روزہ رکھا ۔