Urdu News

وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کے بچے حافظ قرآن ہیں: حافظ محمد رئیس

قاضی محلہ والی مسجد میں تکمیل قرآن کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

سعادت گنج، بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)

قصبہ سعادت گنج کے محلہ قاضی کی المدینہ مسجد میں تراویح یومیہ دیڑھ پارہ حافظ محمد ثقلین نے سنائے جوکہ آج تراویح مکمل ہوئی اسی موقع پر تکمیل قرآن کے بعد ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کو خطاب کرتے ہوئے مسجد غوثیہ کے خطیب و امام حافظ محمد رئیس صاحب نے قرآن کریم مکمل کرنے والے حافظ کو اور تراویح میں شریک ہونے والے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن کریم کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔

 انہوں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل و کرم اور عنایات ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے ہیں قرآن پاک ہمیں نیکیوں اور بھلائیوں کا راستہ دکھاتا ہے اور دنیا سے گمراہی کو ختم کرتا ہے اس لئے ہم سب کو اور بچوں کو بھی قرآنی ہدایات پرعمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید اور کہا کہ قرآن کریم پڑھنا اور سننا باعث ثواب ہے اس لیے رمضان کے مہینہ میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی چاہیے اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھال لینا چاہیے۔

اسی دوران حافظ محمد ثقلین کو اعزازیہ دیتے ہوئے ان کی گلپوشی کی ۔ اسی موقع پر حافظ سراج الدین امام عیدین ، حافظ محمد عمران رامپور،حافظ محمد حفیظ ، تاج الدین ایکسپوٹر،صلاح الدین ایکسپوٹر،معراج الدین،محمد کونین کے نام قابل ذکر ہے۔

Recommended