تہذیب و ثقافت

وزارت ثقافت کی سنگیت ناٹک اکیڈمی  19 اور 20 نومبر کو  انڈیا گیٹ پر ثقافتی پروگرام  منعقد کرے گی

وزارت ثقافت کی سنگیت ناٹک اکیڈمی  19 اور 20 نومبر کو  انڈیا گیٹ پر ثقافتی پروگرام  منعقد کرے گی

ہائی لائٹس:

  • حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والی سنگیت ناٹک اکیڈمی 19 اور 20 نومبر کو انڈیا گیٹ کے  دالان میں کئی قسم کے پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے۔
  • 19 نومبر کو چندامیلم ، کتھک ڈانس، کٹھ پتلی کا شو، منی پوری رقص پیش کئے جائیں گے۔
  • 20 نومبر کو چندامیلم ، کٹھ پتلی کا شو، منی پوری رقص کے ساتھ  اوڈیسی ڈانس اور کتھک ڈانس بھی پیش کیے جائیں گے۔
  • پروگرام کی شروعات شام 6 بجے سے ہوگی۔

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والی سنگیت ناٹک اکیڈمی  19 اور 20 نومبر 2022 کو نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے دالان میں مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام منعقد کرے گی۔

اس پروگرام کے تحت 19 نومبر کو چندامیلم ، کتھک ڈانس، کٹھ پتلی کا شو، منی پوری ڈانس پیش کیے جائیں گے. اور 20 نومبر کو  چندامیلم ، کٹھ پتلی کا شو، منی پوری رقص کے ساتھ  اوڈیسی ڈانس اور کتھک ڈانس بھی پیش کیے جائیں گے۔ پروگرام کی شروعات شام 6 بجے سے ہوگی۔

پروگرام کی شروعات شام 6 بجے سے ہوگی۔

 19 اور 20 نومبر کو دہلی پنچ وادیہ ٹرسٹ کے ذریعے چندامیلم پیش کیا جائے گا۔  پنچاری میلم  آلات موسیقی پر مبنی  ایک پروگرام ہے، جسے ہندوستان کے کیرالہ میں مندروں کے تہواروں کے دوران پیش کیا جاتا ہے۔ پنچاری میلم (یا صرف پنچاری)  چندامیلم کی ایک بڑی شکل ہے اور یہ چھیترم وادیم  کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔  چندا، اپلاتھلم اور بیس چندا (ولنتھلا) پر مشتمل پنچاری میلم  وسطی کیرالہ میں مندروں کے کئی تہواروں میں پیش کیا جاتا ہے، جہاں اسے بہت ہی روایتی انداز میں  پیش کیا جاتا ہے۔  پنچاری کو روایتی طور پر شمالی کیرالہ (مالابار) اور جنوب وسطی کیرالہ (کوچی) میں تھوڑے الگ انداز میں علاقائی طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام میں کتھک ڈانس کلاشیش کے طلبا کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ وہ اسے  راگ بھوپالی، تین تال میں اوم نمہ شوائے پیش کریں گے، جس کے بعد ترانہ پیش کیا جائے گا، جس کے کوریوگرافر بنیادی طور پر پنڈت وجے شنکر تھے، جنہوں نے اسے درت تین تال، راگ جنسن موہنی پر تیار کیا تھا۔ موجودہ پیشکش کی کوریوگرافی اساوری پوار نے کی ہے۔

19 نومبر کو محمد شمیم کٹھ پتلی کا شو پیش کریں گے، جبکہ 20 نومبر کا کٹھ پتلی شو کلاباز گروپ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

منی پوری ڈانس پنتھوئیبی ماروپ کے ذریعے پیش کیا جائے گا، جبکہ اوڈی سی ڈانس  سنچاری فاؤنڈیشن کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔  20 نومبر کو ہونے والا کتھک ڈانس رودراکش  کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 8 ستمبر 2022 کو عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے سینٹرل ویستا کے افتتاح  کے بعد وزارت ثقافت نے کئی پروگرام منعقد کئے ہیں، جیسے کہ مہاتماگاندھی، گرودیو رابندرناتھ ٹیگور اور راجہ رام موہن رائے کی یادگار میں منعقد کیے جانے والے پروگرام۔ یہ تمام پروگرام  کئی سماجی مسائل اور عنوان سے جڑے ہوئے ہیں، جیسے کہ نیتاجی سبھاش چندربوس جیسے عظیم مجاہدین آزادی  سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے اور سائبر کرائم سے جڑے ہوئے پروگرام ۔تمام شائقین کو اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ کسی طرح کی کوئی فیس نہیں ہے۔ وہ یہاں آکر نئے ابھرتے ہوئے بھارت کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago