Urdu News

سات سالہ صائمہ خیر نے پہلا روزہ رکھا

صائمہ خیر

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)

ہرسال کی طرح امسال بھی ننھے بچوں کی روزہ رکھنے کے معاملے میں سبقت لے جانے والی خبریں خوب موصول ہو رہی ہیں۔ اسی کڑی میں قصبہ رام نگر کے محمد صغیرمنصوری کی سات سالہ بیٹی صائمہ خیر نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

 ان کے والدین اور گھر کے دیگر افراد نے اس بچی کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔ بچی سے جب معلوم کیا گیا کہ تمہارے اندر روزہ رکھنے کی چاہت کیسے پیدا ہوئی ؟ تو صائمہ نے کہا کہ اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کو روزانہ افطاری کے وقت روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھ کر میرے اندر بھی روزہ رکھنے کا جذبہ اور اشتیاق پیدا ہوا۔

 پھر میں نے ارادہ کرلیا کہ مجھے بھی روزہ رکھنا ہے۔ اور اللہ کے فضل و کرم سے میں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کرلیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کہ بچی کو نیک و صالحہ بنائے۔

Recommended