Urdu News

شری کرشنا جنم بھومی معاملہ: شاہی عیدگاہ کے سروے کے مطالبہ پر سماعت ملتوی

شاہی عیدگاہ کے سروے کے مطالبہ پر سماعت ملتوی

متھرا ضلع کی شاہی عیدگاہ مسجد سروے کی منگل کو عدالت میں سماعت نہیں ہو سکی۔ کاشی میں گیانواپی مسجد کے سروے کی طرح شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ منگل کو عدالت کی تعطیل کی وجہ سے اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکی۔ اس وجہ سے عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کی ہے۔ ایڈووکیٹ مہیندر نے بتایا  کہ ہندوؤں کے نشانات جیسے سواستیک، اوم، کمل عیدگاہ میں موجود ہیں۔ ان کی ویڈیو گرافی کی جائے۔

واضح رہے کہ شری کرشنا جنم بھومی مکتی نیاس کے صدر ایڈوکیٹ مہیندر پرتاپ سنگھ نے شری کرشنا جنم بھومی زمین تنازعہ نمبر 950/2020 کے معاملے میں پیر کو عدالت میں درخواست دی ہے۔

بنارس کے سینئر سول جج کی جانب سے ایڈوکیٹ کمیشن سے متعلق حکم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی عیدگاہ کا بھی ایڈوکیٹ کمیشن کے ذریعے سروے کروایا جائے۔ منگل کو دو وکیلوں کی اچانک موت کی وجہ سے عدالت میں کام نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے سینئر سول جج کی عدالت نے اگلی سماعت کے لیے یکم جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مدعی کے وکیل مہندر پرتاپ سنگھ اور عیدگاہ کی انتظامات کمیٹی کے سکریٹری ایڈوکیٹ تنویر احمد نے کہا کہ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کی ہے۔

Recommended