Urdu News

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کھجوراہو میں ’کھجوراہو کو ایک مشہور سیاحتی مقام بنانا‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

 نئی دہلی، 26 مارچ 2021: وزارت سیاحت، حکومت ہند 25 سے 27 مارچ 2021 تک کھجوراہو میں واقع ’چھترسال کنوینشن سینٹر‘ میں ایک ایم آئی سی ای روڈ شو ’میٹ ان انڈیا‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس اجلاس کی خیرمقدمی تقریب 26 مارچ 2021 کو منعقد ہوئی؛ جس کے دوران ’انڈیا کنوینشن پروموشن بیورو‘ (آئی سی پی بی) کے نائب چیئرمین جناب امریش تیواری نے ملک میں ایم آئی سی ای صنعت کے مستقبل کے موضوع پر پرزنٹیشن پیش کی ، بعد ازاں، مزید ایک پرزنٹیشن مدھیہ پردیش ٹورزم بورڈ  کی ایڈشنل مینجنگ ڈائرکٹر محترمہ سونیا مینا کے ذریعہ پیش کی گئی، جس میں مدھیہ پردیش کے متعدد پرکشش سیاحتی مقامات پیش کیے گئے۔ اپنے کلیدی خطبے میں، جی ایم آر گروپ کے سی ای او جناب اشونی لوہانی نے کہا کہ مدھیہ پردیش حقیقی معنوں میں بھارت کا اہم علاقہ ہے اور اس میں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے مضمرات موجود ہیں۔ انہوں نے کووِڈ کے بعد سیاحت کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارت سیاحت حصہ داران کو حمایت فراہم کرنے کے علاوہ ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے عمل کو بھی مہمیز کر رہی ہے۔

دوسرے دن کے اجلاس کا موضوع تھا ’کھجوراہو کو مشہور سیاحتی مقام بنانا‘، جس کے دوران ڈیزائن ایسوسی ایٹس  کے پارٹنر جناب جے ککٹیکار کے ذریعہ کھجوراہو کے ماسٹر پلان پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی۔ سیاحت و ثقافت کے وزیر نے پرزنٹیشن ملاحظہ کی اور اس پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اس کے بعد، مختلف مقامی حصہ داران اور مقامی میڈیا نے بھی کھجوراہو کے ترقیاتی پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھجوراہو کے ماسٹر پلان کے بارے میں اپنے سجھاؤ اور تبصرے پیش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4OQ.jpg

بعدازاں، کھجوراہو کو ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر ترقی و فروغ دینےکے مختلف پہلوؤں، مقامات کے ورثے اور آس پاس کے پرکشش مقامات  کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ اس اجلاس میں جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیر (سیاحت و ثقافت)، حکومت ہند؛ جناب اروند سنگھ، سکریٹری (سیاحت)، حکومت ہند؛ جناب شیو شیکھر شکلا، پرنسپل سکریٹری (سیاحت و ثقافت)، حکومت مدھیہ پردیش؛ جناب ابیناش منگھانی، ویلکم ہیری ٹیج کے سی ای او؛ ڈاکٹر نوینا جافا، کلچرل ٹیکنوکریٹ؛ جناب جی کملا وردھانا راؤ ، چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر، آئی ٹی ڈی اور جناب پرنب سرکار نے شرکت کی۔ ارنسٹ اینڈ ینگ کے سینئر پارٹنر اور لیڈر جناب گورو تنیجا نے اس اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4OQ.jpg

بعدازاں، کھجوراہو کو ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر ترقی و فروغ دینےکے مختلف پہلوؤں، مقامات کے ورثے اور آس پاس کے پرکشش مقامات  کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے گئے۔ اس اجلاس میں جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، وزیر (سیاحت و ثقافت)، حکومت ہند؛ جناب اروند سنگھ، سکریٹری (سیاحت)، حکومت ہند؛ جناب شیو شیکھر شکلا، پرنسپل سکریٹری (سیاحت و ثقافت)، حکومت مدھیہ پردیش؛ جناب ابیناش منگھانی، ویلکم ہیری ٹیج کے سی ای او؛ ڈاکٹر نوینا جافا، کلچرل ٹیکنوکریٹ؛ جناب جی کملا وردھانا راؤ ، چیئرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر، آئی ٹی ڈی اور جناب پرنب سرکار نے شرکت کی۔ ارنسٹ اینڈ ینگ کے سینئر پارٹنر اور لیڈر جناب گورو تنیجا نے اس اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

Recommended