Urdu News

جناب پرکاش جاوڈیکر نے ورچوئل وسیلے سے بھبنیشور میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12مارچ کو بھارت کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر امرت مہوتسو انڈیا ایٹ 75 کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے کل آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاح کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ورچوئل وسیلے سے امرت مہوتسو کے سلسلے کے طور پر ملک بھر میں سات مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/WhatsApp%20Image%202021-03-13%20at%2016.14.20.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ملک بھر میں 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امرت مہوتسو مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، سبھاش چندر بوس، ڈاکٹر امبیڈکر، کھدی رام بوس، بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو سمیت تمام اہم رہنماؤں اور انقلابیوں کے تعاون کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔''

جناب جاوڈیکر نے مزید کہا کہ لوگوں کو انک کی اپنی زبان میں آزادی کی کہانی سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آزادی کا امرت مہوتسو بہت بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد جناب جاوڈیکر نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ "ملک بھر میں بی او سی کے زیر اہتمام موثر نمائشوں سے لوگوں کو جدوجہد آزادی کی نوعیت کے بارے میں آگاہی ملے گی اور اگلے 25 سال تک ہمارے راستے کا تعین کیا جائے گا۔ میں نے آج اس طرح کی 7 نمائشوں کا افتتاح کیا ہے۔ میں لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان نمائشوں کا مشاہدہ کریں اور اپنے ساتھ تاریخ کی یادیں لے جائیں۔''

اس نمائش کا اہتمام بھارت سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت اوڈیشہ اور محکمہ اڑیہ زبان، ادب و ثقافت کے تحت ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آراو بی)، بھبنیشور اور بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونیکیشن (بی او سی) مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

تصویری نمائش میں ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو 1857 سے شروع ہوئی تھی۔ یہ کہانی مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اوڈیشہ کے ویر سریندر سائی اور راما دیوی سمیت دیگر آزادی کے متوالوں کی تصاویر اور معلومات پر مشتمل 49 پینلز کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔ تصویری نمائش 16 مارچ تک جاری رہے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/WhatsApp%20Image%202021-03-13%20at%2016.20.19.jpeg

آر او بی بھبنیشور کے ڈائریکٹر جناب اکھل کمار مشرا، حکومت اڈیشہ کے محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سبودھی کمار آچاریہ اور سنجے مشرا اور وزارت اطلاعات و نشریات کے دیگر عہدے دار نمائش کے افتتاح کے دوران موجود تھے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12مارچ کو بھارت کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر امرت مہوتسو انڈیا ایٹ 75 کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے کل آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاح کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ورچوئل وسیلے سے امرت مہوتسو کے سلسلے کے طور پر ملک بھر میں سات مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/WhatsApp%20Image%202021-03-13%20at%2016.14.20.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ملک بھر میں 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امرت مہوتسو مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، سبھاش چندر بوس، ڈاکٹر امبیڈکر، کھدی رام بوس، بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو سمیت تمام اہم رہنماؤں اور انقلابیوں کے تعاون کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔''

جناب جاوڈیکر نے مزید کہا کہ لوگوں کو انک کی اپنی زبان میں آزادی کی کہانی سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آزادی کا امرت مہوتسو بہت بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد جناب جاوڈیکر نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ "ملک بھر میں بی او سی کے زیر اہتمام موثر نمائشوں سے لوگوں کو جدوجہد آزادی کی نوعیت کے بارے میں آگاہی ملے گی اور اگلے 25 سال تک ہمارے راستے کا تعین کیا جائے گا۔ میں نے آج اس طرح کی 7 نمائشوں کا افتتاح کیا ہے۔ میں لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان نمائشوں کا مشاہدہ کریں اور اپنے ساتھ تاریخ کی یادیں لے جائیں۔''

اس نمائش کا اہتمام بھارت سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت اوڈیشہ اور محکمہ اڑیہ زبان، ادب و ثقافت کے تحت ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آراو بی)، بھبنیشور اور بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونیکیشن (بی او سی) مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

تصویری نمائش میں ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو 1857 سے شروع ہوئی تھی۔ یہ کہانی مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اوڈیشہ کے ویر سریندر سائی اور راما دیوی سمیت دیگر آزادی کے متوالوں کی تصاویر اور معلومات پر مشتمل 49 پینلز کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔ تصویری نمائش 16 مارچ تک جاری رہے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/WhatsApp%20Image%202021-03-13%20at%2016.20.19.jpeg

آر او بی بھبنیشور کے ڈائریکٹر جناب اکھل کمار مشرا، حکومت اڈیشہ کے محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سبودھی کمار آچاریہ اور سنجے مشرا اور وزارت اطلاعات و نشریات کے دیگر عہدے دار نمائش کے افتتاح کے دوران موجود تھے۔

Recommended