Urdu News

بھارت میں عجائب گھروں کی ایک نئی تصویر

وزیرجناب جی کشن ریڈی

 

بھارتی حکومت  کی ثقافت کی وزارت، 15تا16 فروری 2022 کو حیدرآباد میں ’ہندوستان میں عجائب گھروں کی ایک نئی تصویر‘پیش کرنے کے موضوع پر اپنی نوعیت کی پہلی 2 روزہ عالمی اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سربراہ اجلاس کا افتتاح بھارتی حکومت کےثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کی ترقی (ڈی او این ای آر)کے وزیرجناب جی کشن ریڈی  کریں گےجس میں بھارت ، آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ جیسے ممالک اُس  عالمی سربراہ اجلاس کا حصہ ہوں گے جو دو دنوں تک آن لائن منعقد ہوگی اور عوام اس میں کھلے طور پر حصہ لے سکتے ہیں ۔مذکورہ تقریب میں شرکت کے لیے تقریباً 2,300 افراد پہلے ہی اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔

یہ سربراہ اجلاس آزادی کا امرت مہوتسو کےتحت منعقد کیا جا رہا ہے، جو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ اور اس کے لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کے لیے ایک اہم پروگرام ہے۔

یہ عالمی سربراہ اجلاس بہترین طریقوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھارت اور دنیا بھر سے میوزیم کی ترقی اوربندوبست کے شعبے میں سرکردہ روشن خیال افراد،متعلقہ ماہرین اور پریکٹیشنرز کو اکٹھا کرے گا۔ میوزیم کے 25 سے زیادہ ماہرین اور عجائب گھر کے ماہرین عجائب گھروں کی ایک نئی تصویر پیش کرنے کے تعلق سے ترجیحات اورطور طریقوں پر غور کریں گے۔ اس علم کے تبادلے کے نتیجے میں نئے عجائب گھروں کی ترقی کے لیے ایک خاکہ تیار کرنا، تجدید کے فریم ورک کو اپنانا اور بھارت میں موجودہ عجائب گھروں کااحیا ء شامل ہوگا۔

سربراہ اجلاس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب جی کشن ریڈی نے کہا،’’ انسانی تہذیب کے آغاز سے بھارت ایک عظیم ثقافتی ورثے کی سرزمین ہے ۔اب جبکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں، ہمیں نئے سرے سےاپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنی توجہ اور لگن پر فخر ہے۔ بھارت کےایک ہزار سے زیادہ عجائب گھر نہ صرف اس ثقافتی ورثے کی نمائش اور تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی تعلیم دیتے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر نے مزید کہا،’’گزشتہ 7 سالوں میں ڈیجیٹل، آگمینٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل رئیلٹی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دلکش نمائشوں اور مواد کے ساتھ نئے عجائب گھروں کی تعمیر پر نئی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ہم نے موجودہ عجائب گھروں کو اپ گریڈ کرنے میں بھی نمایاں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ وہ نئی نسل کے لیےبھی مسلسل اہمیت کا حامل رہیں‘‘۔

فن تعمیر اور فنکشنل ضروریات،بندو بست، مجموعے (بشمول کیوریشن اور تحفظ کے طریقوں)، اور، تعلیم اور سامعین کی مشغولیت یہ چار وسیع موضوعات  اس آن لائن سربراہی اجلاس میں شامل ہوں گے۔

Recommended