Urdu News

سوریہ نمسکار: مکرسنکرانتی کے موقع پر اوّلین عالمی مظاہرے میں ایک کروڑ کی شرکت متوقع

سوریہ نمسکار

 

 

نئی دہلی،13 جنوری 2022: مکرسنکرانتی کے مبارک دن اور آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریب کے دوران ، آیوش کی وزارت پہلی مرتبہ سوریہ نمسکار کے مظاہرے کے پروگرام کی میزبانی کر رہی ہے جس میں تقریباً دس ملین لوگ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال لوگوں سے خطاب کریں گے اور سوریہ نمسکار پر اپنا پیغام دیں گے نیز اس کے بعد آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپاڑا مہیندر بھائی کالو بھائی اس تقریب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

کورونا کے معاملات میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، آیوش کی وزارت نے گھر سے ہی ’سوریہ نمسکار‘ کرنے اور اندراج کے لیے استعمال کرنے والے لنکس پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈی ڈی نیشنل ٹی وی پر صبح 7 بجے سے صبح ساڑھے 7 بجے تک ، سوریہ نمسکار کے 13 راؤنڈ براہ راست منعقد کئے جائیں گے۔ پروگرام کے دوران ، عالمی ادروں کے معروف یوگا ماسٹرز اور گرو بھی اپنے پیغامات کا اشتراک کریں گے۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب ودّیا راجیش کوٹیچہ اور ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر آئی وی بساوریڈی بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

Recommended