تاجکستان میں نوروز

تاجکستان میں نوروز

مغربی ایشیا،وسطی ایشیا وغیرہ  میں نوروز کا تہوار ہر سال تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار عید اور ہولی کی طرح  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ لوگ سال بھر نوروز کی آمد کا انتظار کرتے ہیں۔

نوروز کالفظی معنی "نیا دن" ہے۔ یہ ایرانی نئے سال کا نام ہے، درحقیقت فطرت سے والہانہ محبت کے اظہار کا  جشن نوروز ایک ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ خوش رنگ فضا،ہریالی اور زندگی کی نئی شروعات کا تہوار ہے۔ اس کی  قدیم رواتیں اور رسوم بھی ہیں۔ یہ تہوار ایران کے ساتھ ساتھ دوسرےبہت سے ممالک میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں پارسی کمیونٹی نوروز کو نئے سال کی آمد کے طور پر دل وجان سے مناتی ہے۔یہ تہوار تین ہزار سال سے زائد عرصے کو محیط  ہے۔  یہ ایرانی کیلنڈر کے پہلے مہینے کا پہلا دن بھی ہے۔  نوروزانسان کے احیاء اور اس کے دل میں پاکیزہ تبدیلی پر اصرار کرتا ہے۔  اس تہوار سےمعاشرے میں امن وسکون اور محبت و بھائی چارگی کاپیغام بھی عام ہوتا ہے۔

تاجکستان میں نوروز کا یہ تہوار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں نوروز کے اول دن یعنی 20مارچ کوہر سال عوام میں خوشی کی ایک لہر دیکھی جاسکتی ہے۔ رنگارنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ موسیقی اور رقص کی محفلیں سجتی ہیں۔ یہاں کی خواتین میں ایک الگ ہی مسرت کا رنگ دیکھنے کو ملتا ہے۔ تاجک نیشنل یونیورسٹی ، دوشنبہ، تاجکستان کے کیمپس میں نوروز کے موقع پر اساتذہ اور طلباءوطالبات نے جم کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ یہاں کے کئی مقبول فنکاروں نے مقامی گیت اور نغمات گاۓ۔ رقص و موسیقی کا پروگرام دیر تک چلا۔ آج اردو اور ہندی کے اساتذہ اور طلبا و طالبات  خوب لطف اندوز ہوۓ۔ میرے لیے بھی آج کا یہ دن ہمیشہ یادگار رہے گا۔اس موقع کی کچھ تصاویر آپ بھی دیکھیے ۔

وزیٹنگ پروفیسرمشتاق صدف

تاجک نیشنل یونیورسٹی، دوشنبہ، تاجکستان

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago