Urdu News

رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں کا مہینہ ہے: تاج بابا

رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں کا مہینہ ہے: تاج بابا

تمام میڈیا اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر معززین کو بہترین کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا

ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی

رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں 26 رمضان کو سماجی کارکن اور ممبر تاج بابا راعین کی طرف سے روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔  اس افطار پارٹی میں ضلع کے سماجی کارکنان، تاجر رہنماؤں، میڈیا کے نمائندوں اور سیاستدانوں سمیت تمام مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کئی سالوں سے تاج بابا کی جانب سے رمضان میں مسلسل نوین منڈی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سالوں سے افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔لیکن اس بار پھر بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔افطار پارٹی میں مسلم روزہ داروں کے علاوہ دیگر برادریوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس کے ساتھ گنگا جمونی تہذیب کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

افطار سے پہلے سب نے ملک میں امن کے لیے دعا کی۔ مغرب کی اذان سن کر تمام روضہ داروں نے افطاری کی۔  افطار پارٹی کے منتظم سماجی کارکن تاج بابا نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں کا مہینہ ہے۔اس مہینے میں نیکی کرنے کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔آج ملک میں جس طرح نفرت کی فضاء پھیلی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسے مٹا دے یا عوام میں پھیلی تفریق کو ختم کرے۔پروگرام میں تمام میڈیا اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر معززین کو بہترین کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر نمایاں طور پر ایس پی لیڈر اروند سنگھ گوپ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نریندر شرما، محمد نسیم کونسلر محمد آصف کونسلر،محمد طیب ببو، کونسلر، محمد نعیم کونسلر،محمد مجیب کونسلر ،کے سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

Recommended