صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سکھوں کے نویں گرو، گروتیغ بہادر، کوان کی 'یوم شہادت' پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر کووند نے بدھ کو ٹویٹ کیا، " میں شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کی یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جو ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور قربانی کی علامت ہیں۔ انہوں نے انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آئیے ان کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔
گورو تیغ بہادر نے مغل بادشاہ اورنگزیب کے ہاتھوں پانچ دن تک جسمانی تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود اسلام قبول نہیں کیا۔ گرو تیغ بہادر کے صبر اور تحمل سے ناراض ہو کر اورنگزیب نے چاندنی چوک پر ان کا سر قلم کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد 24 نومبر 1675 کو گرو تیغ بہادر نے اپنے مذہب کے دفاع میں خود کو قربان کر دیا۔ چاندنی چوک میں گرودوارہ شیش گنج صاحب اور نئی دہلی میں گرودوارہ رکاب گنج صاحب ان کی پھانسی اور تدفین کے مقامات ہیں۔