Urdu News

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے مہاشٹمی کی دی مبارک باد

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے مہاشٹمی کی دی مبارک باد

نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاشٹمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا اور کہا، درگا پوجا کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد! دیوی درگا ناانصافی کو ختم کرنے اور عورت کی طاقت کی علامت ہے۔ ہم اس معاشرے کی تعمیر کا عہد کرتے ہیں جس میں خواتین کی مساوی شرکت اور زیادہ عزت اور قوم کی تعمیر ہو۔

نائب صدرنائڈونے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، درگا شٹمی کے موقع پر تمام شہریوں کے لیے صحت، خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کرتاہوں۔ ماں دیوی عورت کی ابدی قابل احترام اوتار ہے۔ اپنی زندگی میں اس  کا احترام کریں، یہ اس تہوار کی اہمیت ہے۔

ماتا مہاگوری کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا، آپ سب کو مہاشٹمی کی بہت بہت مبارکباد۔ نوراتری کے اس مقدس دن پر ما ں مہاگوری کی پوجا کرنے کا رواج ہے۔ اس کی برکت سے ہر ایک کی زندگی روشن ہو۔

Recommended