Urdu News

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے جگن ناتھ رتھ یاترا پراہل وطن کو مبارک باد پیش کی

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم

نئی دہلی، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لارڈ جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پراہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خواہش کی ہے کہ بھگوان جگناتھ کی برکات سے ملک کے لوگوں کی زندگی خوشی، خوشحالی اور صحت سے بھرپور رہے۔

صدر جمہوریہ نے جگناتھ رتھ یاترا کے مقدس موقع پراہل وطن کو، خاص طور پر تمام اڑیسہ میں عقیدت مندوں کو ٹویٹ کے ذریعہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔انہوں نے کہامیری خواہش ہے کہ بھگوان جگناتھ کی برکت سے، تمام اہل وطن کی زندگیاں خوشی، خوشحالی اور صحت سے بھرپور رہے۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کیا، " رتھ یاترا کے مبارک موقع پر میری دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں! بھگوان جگناتھ کی پوری رتھ یاترا اوڈیشہ اور پورے ہندوستان کے عقیدت مندوں کے لئے ایک انتہائی قابل احترام اور امیدوں سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا، بھگوان جگناتھ – ' کی رتھ یاترا سے وابستہ مقدس اور عظیم نظریات ہماری زندگی کو امن، خوشی اور اچھی صحت سے مالا مال فرمائے!

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا، رتھ یاترا کے خصوصی موقع پر سب کو سلام۔ ہم بھگوان جگن ناتھ کو نمن کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کی برکات سے ہر ایک کی زندگی میں اچھی صحت اور خوشحالی آجائے۔ جئے جگناتھ!

روایت کے مطابق، بھگوان جگناتھ کی رتھ کو مشہور گنڈیچہ ماتا مندر لے جایاجاتاہے۔ یہاں بھگوان سات دن آرام کرتے ہیں۔ اس کے بعد بھگوان جگناتھ کی واپسی کے لئے سفر شروع ہوتا ہے۔ بھگوان کا یہ سفر خاص طور پر اڈیشہ میں اورملک بھر میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کورونا کی وجہ سے، پچھلے سال کی طرح، اس سال بھی صرف اڈیشہ کے پوری علاقے میں رتھ یاترا نکالا جارہا ہے، وہ بھی سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق محدود دائرے میں۔ عام حالات میں، یہ یاترا پورے اڈیشہ میں بڑے دھوم دھام کے ساتھ نکالی جاتی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی، کورونا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، یاترا کو شان و شوکت کے ساتھ نکالا جارہا ہے۔

Recommended