Urdu News

وزیر اعظم آج سری مد بھگوت گیتا کے شلوکوں پرمشتمل بھگوت گیتا کی گیارہ جلدوں کا اجراکریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی


وزیر اعظم آج سری مد بھگوت گیتا کے شلوکوں پرمشتمل بھگوت گیتا کی گیارہ جلدوں کا اجراکریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں لوک کلیان مارگ پر سری مد بھگوت گیتا کے شلوکوں پر مشتمل بھگوت گیتا کی گیارہ جلدوں کا اجراکریں گے جس میں مخطوطات پر 21 دانشوروں کے تبصرے شامل ہوں گے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ڈاکٹر کرن سنگھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

عام پور پر سری مد بھگوت گیتا کا ایک تبصرے کے ساتھ متن پیش کیاجاتاہے مگر ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ سرکردہ بھارتی دانشوروں کے کئی کلیدی تبصروں کو ایک ساتھ پیش کیا جارہا ہے تاکہ سری مدبھگوت گیتا کی ایک جامع اور مقابلہ جاتی ستائش کو حاصل کیا جاسکے۔

دھرمارتھ ٹرسٹ کے ذریعہ شائع مخطوطات کو شنکربھاشیہ سے بھاس انوواد تک بھارتی خطاطی کے مختلف نمونوں میں تحریر کیاگیاہے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ دھرمارتھ ٹرسٹ کے چیئرمین ٹرسٹی ہیں۔

Recommended