Urdu News

کینیڈا سے واپس لائی گئی اناپورنا دیوی کی مورتی،15 تاریخ کو پہنچے گی کاشی

کینیڈا سے واپس لائی گئی اناپورنا دیوی کی مورتی،15 تاریخ کو پہنچے گی کاشی

نئی دہلی، 3 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کاشی کو جلد ہی دیوی اناپورنا کی قدیم مورتی واپس ملنے والی ہے۔ یہ مورتی ایک صدی قبل وارانسی کے گھاٹ سے چوری ہوئی تھی۔ یہ مجسمہ کینیڈا کی ریجینا یونیورسٹی سے ملا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اس مورتی کو وارانسی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اب 11 نومبر کو اس مورتی کو علی گڑھ، کنوج، ایودھیا کے راستے 15 نومبر کو کاشی لے جایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ میکنزی آرٹ گیلری میں یونیورسٹی آف ریجینا کے مجموعہ سے اناپورنا کا مجسمہ ایک تقریب میں یونیورسٹی کے عبوری صدر اور وائس چانسلر تھامس چیس نے کینیڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دیا گیا۔ میکنزی آرٹ گیلری، گلوبل افیئرز کینیڈا اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مورتی اے ایس آئی نے 15 اکتوبر کو وصول کی تھی۔

اے ایس آئی کے مطابق 1976 سے اب تک 55 تاریخی مجسمے ہندوستان واپس لائے گئے۔ ان میں سے 75 فیصد مورتیاں اور نوادرات وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں واپس لائے گئے ہیں۔ سال 2014 سے اب تک 42 تاریخی ورثے واپس لائے گئے۔

Recommended