نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو پہلے سکھ گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا لازوال پیغام انصاف، ہمدردی اور ہم آہنگی سے بھرپور معاشرے کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کر سکتا ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا، سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی اپنی نیک زندگی کے ذریعے سچائی، ہمدردی اور راستبازی کا مظہر تھے۔ ان کی الہامی تعلیمات ہمیں راستبازی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی رہیں گی کہ ذات، عقیدہ یا مذہب سے قطع نظر تمام انسانوں کا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی نے ہمیں اخلاقیات کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ وہ ہندوستان کے بلند و بالا روحانی اخلاق کے مشہور پرچارک تھے جنہوں نے عام آدمی کو روحانیت سے جوڑ کر حقیقی معنوں میں مذہب کو عوام تک پہنچایا۔