Urdu News

مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے حج2022 کی تیاریوں کا لیا جائزہ

مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے حج2022 کی تیاریوں کا لیا جائزہ

 مرکزی  وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا، جناب مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں ہندوستان سے سفرِ حج کے انتظامات میں اہم اصلاحات  اور سہولیات  کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاہے۔آج حج ہاؤس، ممبئی میں حج۔2022 کی تیّاریوں سے متعلّق حج کمیٹی آف اِنڈیا کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ حج سبسیڈی ختم کرنے،  بغیر ” محرم “ (مرد رشتہ دار)  کے مسلم خواتین کے سفرِ حج پر لگی پابندی کو ختم  کرنے، تمام حج کے عمل کو  صد فیصد  ڈیجیٹل کرنے وغیرہ جیسی اصلاحات سے ” اِیز آف ڈوئینگ حج “ کو قوّت  عطا ہوئی ہے۔مرکزی وزیر نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا  کا پورٹل، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل،  ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، ’’ اِی۔ مسیحا“  صحت کے ضمن میں سہولیات، مکّہ۔مدینہ میں قیام کے لئے بلڈنگ /  ٹرانسپورٹیشن  کی  معلومات بھارت میں ہی فراہم کرنے والی ” اِی۔لگیج  ٹیگنگ “کی سہولیات،  اِی۔ویزا،  جدید سہولیات سے لیس  ” حج موبائل ایپ“  وغیرہ سے ہندوستانی عازمینِ حج کی سہولیات، تحفظ،  آسانیوں کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے۔

جناب نقوی کہاکہ بھارت میں حج۔2022 کا پورا عمل صد فیصد آن۔ لائن  /  ڈیجیٹل ہو گا۔ اِنڈونیشیا کے بعد زیادہ تر  عازمینِ حج  بھارت سے روانہ ہوتے ہیں۔

جناب نقوی کہاکہ عازمینِ حج کے اِنتخاب کا عمل کورونا ویکسین کی دونوں خوراک  لئے جانے اور بھارت اور حکومتِ سعودی عرب کے ذریعہ حج ۔2022  کے اوقات کے تعیّن کئے جانے والے کورونا پروٹوکال،  ہدایات اور  رہنما اصولوں کو دھیان میں رکھ کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔حج۔  2022 کے لئے آن۔لائن درخواست دینے کے عمل کا آغاز یکم  نومبر سے ہو چکا  ہے  اور آخری تاریخ31 جنوری2022؁ء رکھی گئی  ہے۔ حج کے لئے درخواست، آن۔ لائن اور ”حج موبائل  ایپ“  کے ذریعہ کئے جا رہے ہیں۔ اِس کی ٹیگ لائن  ” حج ایپ اِن یور ہینڈ“  Haj App In Your Handہے۔ اِس میں حج کی درخواست،  درخواست فارم بھرنے کی مکمل معلومات، درخواست فارم بھرنے کے عمل کا ویڈیو وغیرہ  موجود ہے۔

ابھی تک بیس ہزار سے زیادہ عازمینِ کرام نے حج ۔  2022کے لئے درخواست دی ہے۔ جس میں سو سے زیادہ خواتین نے ” بغیر محرم“  کے درخواست دی ہے۔ جبکہ  بغیر” محرم“  (مرد  رشتہ  دار) کے تقریباً  تین ہزارسے زائد خواتین نے حج 2021-22؁ء  کے لئے درخواست کی تھی۔ بغیر ”محرم“  سفرِحج  کے لئے جن خواتین نے حج۔ 2022ء اور  2021کے لئے درخواست  دی تھی،  ایسی درخواست حج۔2022کے لئے بھی قابلِ قبول ہوں گی،  بغیر  ” محرم “  کے حج پر جانے والی سبھی خواتین کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

Recommended