Urdu News

کیرالہ میں ہندو۔مسلم اتحاد کی انوکھی مثال،مندر کمیٹی نے کیا افطار کا اہتمام

ملا پورم ضلع  میں مہاوشنومندر کمیٹی نے کیا افطار کا اہتمام

ملا پورم ضلع  میں مہاوشنومندر کمیٹی نے کیا افطار کا اہتمام

 ملا پورم( کیرالا)11؍ اپریل

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھتے ہوئے، ملاپورم ضلع میں ایک مندر کمیٹی نے مسلمانوں کے لیے رمضان  کے موقع  پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

ایک مثال جس کی پیروی تمام مذہبی طبقے کر سکتے ہیں آج ملاپورم ضلع کے تھرور میں وانیانور چتھنگڈو مہاوشنو مندر کمیٹی کے ممبران نے منعقد کی جہاں ہزاروں سے زیادہ  عقیدت مندمندر کے احاطے میں جمع ہوئے۔افطار پارٹی کے مہمانوں میں پنکڑ رشید علی تھنگل اورانڈین یونین مسلم لیگ، کانگریس،  سی پی آئی( ایم) اور بی جے پی کے سرکردہ سیاسی رہنما شامل تھے۔

مندر نے گزشتہ ہفتے ’مہاسودرشنا ہوم‘ کا اہتمام کیا تھا جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عام طور پر، علاقے کے مسلم کمیونٹی کے افراد بھی رسم میں حصہ لیتے ہیں۔چونکہ ‘ ہمام’ دوپہر میں منعقد کیا گیا تھا، مسلم کمیونٹی کے ارکان جو روزہ رکھتے تھے اس رسم میں حصہ نہیں لے سکتے تھے- اس لیے مندر کمیٹی نے مندر کے احاطے میں ہی افطار پارٹی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔2022 میں مندر کمیٹی نے مندر کے گیٹ کے قریب افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

 اسی روایت کی پیروی موجودہ سال کے دوران مندر کمیٹی کے تعاون سے کی گئی جو تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان پر مشتمل ہے۔ رشید علی شہاب تھنگل جو پارٹی کے اہم مہمانوں میں سے ایک تھے، نے افطار پارٹی کو ایک ایسی پارٹی قرار دیا جس کا حصہ بن کر انہیں خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کا اجتماع آج کی ضرورت ہے۔ ہماری سرزمین اور اپنے شہریوں کی بھلائی کے لیے، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا حصہ بنیں۔

Recommended