Urdu News

اردو اکادمی،دہلی کی جانب سے دہلی کی تاریخ و ثقافت کے تحت چوتھا توسیعی خطبہ آج

چوتھا توسیعی خطبہ شاہ جہاں آباد: گزشتہ اور حال

چوتھا توسیعی خطبہ بہ عنوان ”شاہجہان آباد: گزشتہ اور حال کا انعقاد آج

دہلی ہمیشہ سے مختلف زبانوں اور قوموں کی  تہذیب و ثقافت کا ایک سنگم رہی ہے اور ہر زمانے میں تمام قومیں اپنی تاریخ اور زبان کے ساتھ یہاں کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے میں پیش پیش رہی ہیں اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوکر یہاں کی تاریخ و تہذیب، طرزِ معاشرت اور بود و باش کے طریقوں کو عام کیا ہے اور ان کے فروغ میں مختلف قوموں اور تہذیبوں کا اہم کردار رہا ہے۔ قوموں اور زبانوں کی  اس مشترکہ تہذیب و ثقافت اور طرزِ معاشرت سے آج نئی نسل کو واقف کرانے کی سخت ضرورت ہے۔

 اسی کے پیشِ نظر اردو اکادمی، دہلی نے ”دہلی کی تاریخ و ثقافت“ کے عنوان سے دس خطبات پر مشتمل توسیعی خطبات کی ایک سیریز  منعقد کر رہی ہے۔ اس میں مختلف ذرائع جیسے دہلی کے تاریخی واقعات اور دہلی کی تہذیب و ثقافت کو ظاہر کرنے والے خطبات پیش کیے جائیں گے۔

اس سیریز کاچوتھا توسیعی خطبہ بہ عنوان”شاہجہان آباد: گزشتہ اور حال“ کا اہتمام بتاریخ21/اکتوبر2022ء، بروزجمعہ، شام چھ  بجے اردو اکادمی کے قمررئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم، کشمیری گیٹ، دہلی میں کیا جارہا ہے،جس میں اردو  و فارسی ادب کے ممتاز اسکالر اور دہلوی تہذیب و تمدن کی نمائندہ شخصیت پروفیسر شریف حسین قاسمی توسیعی خطبہ پیش فرمائیں گے، جب کہ صدارت شعبہئ تاریخ، دہلی یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر سید ظہیر حسین جعفری فرمائیں گے۔

گزارش ہے کہ  آپ مذکورہ جلسہ کی صدارت فرمانے کی زحمت کریں۔ موضوع کی مناسبت سے آپ جیسی مقتدر ہستی کی شرکت یقینا اس جلسے کے وقار میں اضافہ کرے گی۔

Recommended