پٹنہ، 11 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کے زیر اہتمام “اردو: کل آج اور کل” کے عنوان پر شری کرشن میموریل ہال کے وسیع ہال میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔
پروگرام کا افتتاح چیف سکریٹری عامر سبحانی، اڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ، معروف نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی،پروفیسر صفدر امام قادری، سبکدوش جج اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی اور گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔ شمع روشن کے بعد لائبریری کی جانب سے تمام مہمانوں کا استقبال شال اور میمنٹو پیش کر کے کیا گیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ اردو زبان کی اہمیت و افادیت ہر زمانے میں رہی ہے۔ یہ ایک ایسی زبان ہے جس نے ہر دور میں انقلاب برپا کیا ہے، یہ تمام زبانوں کا مجموعہ ہے، ملک ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر گھر میں اردو زبان کے تئیں بچوں میں شوق کا جذبہ پیدا کریں۔
پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ اردو زبان کا اثر دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا پر کافی پڑی ہے، یہ زبان انقلاب اور آزادی کی زبان ہے، جس نے مجاہدین آزادی کے اندر ایک جوش و ولولہ پیدا کر دیا تھا۔
گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے اردو کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی اردو زبان سے بے نیازی اختیار کی وہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت سے بے نیازی اختیار کی۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شادماں نے بحسن و خوبی انجام دئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…