Urdu News

آل انڈیا میئرز کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

وزیراعظم

 ہر ہر مہادیو،

نمسکار،

پروگرام میں موجود اترپردیش کے کامیاب  اور مقبول  وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، کابینہ میں میرے ساتھی جناب ہردیپ سنگھ پوری جی، یو پی حکومت میں وزیر جناب آشوتوش ٹنڈن جی، نیل کنٹھ تیواری جی، آل انڈیا میئرکاونسل کے چیئرمین جناب نوین جین جی، کاشی میں موجود اور ملک کےکونے-کونے سے جڑے آپ سبھی میئرزساتھیوں ، دیگر معززین ، بھائیو اور بہنو،

کاشی کے ایم پی کے طور پر میں آپ سب کا کاشی  میں دل سے استقبال کرتا ہوں۔  میرے لیے یہ بہت ہی خوشی  کا موقع ہوتا کہ میں خود وہاں رہ کر کہ میری کاشی میں آپ کا استقبال کر کے آپ کی عزت  افزائی کرتا  -لیکن وقت کی کچھ رکاوٹوں  کی وجہ سے میں خود  تووہاں رہ کر آپ کا استقبال نہیں کر پا رہا ہوں۔ لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ کاشی کے لوگوں نے آپ کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں رکھی ہوگی۔ آپ کی بھرپور خاطرداری کی ہوگی، فکر کی ہوگی۔ اور اگر کچھ کمی رہ بھی گئی ہو تو قصور کاشی واسیوں کا نہیں ہوگا، وہ قصور میرا ہوگا اور اس لئے آپ ضرور معاف کریں گے۔ اور کاشی کے آپ کے اس بیان کو آپ بھرپور  enjoy بھی کریں گے، اور مل بیٹھ کر مستقبل کے بھارت  کے لئے، بھارت کے شہروں کے روشن مستقبل کے لئے اپنے تجربات کو مشترک کریں گے۔ بہت سی چیزیں ایک دوسرے سے سیکھیں گے۔ اور اپنے اپنے شہر کو اپنے اپنے طریقے سے اور آگے بڑھانے کے لئے خوبصورت سے خوبصورت شہر بنانے کے لئے vibrant شہر بنانے کے لئے ، ایک  بیدار شہر بنانے کے لئے آپ  کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ایسا میرا پورا یقین ہے۔ آپ سبھی میئر صاحبان  ضرور اپنی مدت کار میں اپنے شہر کو کچھ نہ کچھ دینا چاہتے ہوں گے۔ آپ ضرور چاہتے ہوں گے کہ آپ اپنے شہر میں کچھ ایسا کرکے جائیں تاکہ آنے والے وقت میں  5،  50 ، 20 سال کے بعد جب بھی کوئی شہر  میں آئے تو چرچہ کرے کہ جب فلاں  سجن یا میئر تھے یا فلاں بہن یہاں میئر تھیں تب اس شہر میں یہاں یہ کام ہوا تھا۔ ایک یاد بن جائے، ایک سمت بن جائے اور ہر کسی کے من میں یہ خواب بھی رہنا چاہئے، یہ عزم بھی رہنا چاہئے اور اس عزم کو پورا کرنے کے لئے  جی جان سے جٹ جانابھی چاہئے۔ اور عوام نے جب ہم پر یقین  کیا ہو، شہر کی پوری ذمہ داری ہمیں دی ہو تو ہمیں بھی اس کو اچھی طرح سے پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اور مجھے پختہ یقین ہے ، کہ آپ سب اس  سمت میں ضرور کچھ نہ کچھ کرتے ہوں گے۔ ضرور اس کے اچھے نتائج ملے اس کے لئے آپ کوشش کرتے ہوں گے۔ اور  آج میں  شہری ترقی کی وزارت کو، یو پی سرکار کو اور آپ سبھی کو بھی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ نے اس اہم پروگرام کے لئے بنارس کو منتخب کیا، میری کاشی کو منتخب کیا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے آپ کے  سنکلپوں سے بابا وشوناتھ کا آشرواد جڑے گا، تو آپ سب کچھ نہ کچھ نیا حاصل کرکے، نئی تحریک لے کر کے، نئی امنگ لے کر ضرور اپنے کام کی جگہ پر لوٹیں گے۔ کاشی میں ہورہے اس پرگرام کو میں کئی امکانات کے ساتھ جوڑ کر دیکھ رہا ہوں ۔ ایک طرف بنارس جیسا دنیا کے سب سے قدیم شہروں میں سے ایک مقام، اور دوسری طرف  جدید بھارت کے جدید شہروں کا خاکہ! ابھی حال میں، جب میں کاشی میں تھا تب میں نے کہا  بھی تھا، کاشی کی ترقی پورے ملک کے لئے ترقی کا ایک اور روڈمیپ بن سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر شہر روایتی شہر ہی ہیں، روایتی طریقہ سے ہی ترقی ہوئی ہے، جدیدکاری کے اس دور میں ہمارے ان شہروں کی قدیم ہونے کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔ ہم اپنے قدیم شہروں میں ان کی ہر گلی میں ہر پتھر سے ، ہر لمحہ سے، تاریخ کے ہر پہلو سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ان کے تاریخی تجربات کو، ہم اپنی زندگی کے لئے تحریک بنا سکتے ہیں۔ ہماری وراثت کو محفوظ رکھنے اور  سنوارنے کے نئے طور طریقوں کو ہم  فروغ دےسکتے ہیں۔ ہم سیکھ سکتے ہیں کہ ، مقامی آرٹ  اور ہنر  کو آگے بڑھانے کے طریقوں، کیسے لوکل اسکل اور پروڈکٹس  شہر کی پہچان بناسکتے ہیں، اس تجربہ کو !

Recommended