حضرت نظام الدین اولیاء کے 719ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 12 نومبر کو ہوا اور 16 نومبر کی صبح اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران تمام مذاہب کے لوگ ہر روز بابا کے دربار پر حاضری دے کر منتیں مانگیں اور لنگر بھی کھایا۔
درگاہ سجادہ نشین سید کاشف علی نظامی کی نگرانی میں انتظامی افسران، تمام جماعتوں کے قائدین اور معاشرے کے ذمہ داران نے بارگاہ محبوب الٰہی میں حاضری دی، یہاں انتہائی دلکش نظارہ دیکھنے کو ملا، مختلف مقامات پر زائرین لنگر اور قوالیوں سے محظوظ ہوئے، ماحول خوشگوار دکھائی دیا۔ درگاہ کے احاطے میں لائٹنگ سے ماحول اور زیادہ خوبصورت نظر آیا
بھائی چارے کا جو پیغام حضرت نظام الدین اولیاء نے پوری دنیا کو دیا، عرس مبارک کے موقع پر یہاں بھی وہی ماحول دیکھنے کو ملا۔تمام مذاہب کے ماننے والوں نے بابا کے دربار میں حاضر ہو کر قومی اتحاد کا پیغام دیا۔ایسا نظارہ صرف صوفی بزرگوں کے مزارات پرہی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر ملک بھر سے معروف قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کر کے محبوب الٰہی کی بارگاہ میں حاضری دی ، وہیں معروف قوال اور سائی بھجن گلوکارہ ہمسر حیات نظامی نے ایسی محفل سماع باندھا کہ محفل میں موجود تمام لوگ خوش ہو گئے۔
اس موقع پر دہلی اقلیتی امور کے چیئرمین ذاکر خان،غازی پور مرغا مچھلی منڈی کے چیئرمین بھائی مہربان قریشی، ایف آئی اسماعیلی، چیئرمین، عرس کمیٹی، دہلی حکومت، آل انڈیا مومن کانفرنس کے ریاستی صدر، حاجی محمد عمران انصاری، بی ایس ایف کمانڈنٹ آر سی چندرا، سینئر صحافی معروف رضا، فیس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق انصاری، ڈولفن فٹ ویئر کے سی ایم ڈی سید علی، فکی کے سیکریٹری سلیم انصاری، عطاء الرحمن سیفی،ایم جے وی ایس کے نائب صدر مصطفی گڈو، نوشاد بیگم اور دیگر نے بھی اپنی موجودگی درج کروائی۔