Urdu News

آنے والی نسلوں کوترغیب دینے میں روشنی کے مینارکا کردار ادا کرے گا’ویر بال دیوس‘: وزیراعظم  مودی

ویر بال دِوَس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

نئی دہلی، 26 دسمبر ( اندیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے لیے ہمیشہ رول ماڈلس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہندوستان کی آنے والی نسل کیسی ہوگی، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کیا ترغیب حاصل کر تی  ہے۔

ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہر ذریعہ اس زمین پر موجود ہے۔ ویر بال دیوس اس سلسلے میں ایک موثر روشنی کے مینا ر کا کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم نے ‘ویر بال دیوس’ کو آزادی کے امرت کال سے جڑے ‘پنچ پرن’ سے جوڑااور کہا کہ اگر ہمیں ہندوستان کے مستقبل کو کامیابی کی چوٹی پر لے جانا ہے تو ہمیں ماضی کی تنگ نظری سے آزاد ہونا ہوگا۔ اس لیے آزادی کے ‘امرت کال’ میں ملک نے ‘غلامی کی ذہنیت سے آزادی’ کیجانچ پھونکی ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران تقریباً 300 بال کیرتنیوں نے ‘شبد کیرتن’ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں تقریباً 3000 بچوں کے ذریعہ مارچ پاسٹ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے 09 جنوری کو شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے دن اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 دسمبر ان کے بیٹوں صاحبزادے بابا جوراور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی شہادت کو ‘ویر بال دیوس’ کے طور پر منایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی پہچان اس کے اصول، اقدار اور آدرش ہوتے ہیں۔ اقدار اسی وقت محفوظ رہتے ہیں جب ماضی کا احترام موجودہ نسل پر واضح ہوتے ہیں۔ آج ویر بال دیوس جیسا دن منا کر بھارت دہائیوں پہلے کی گئی غلطی کو درست کر رہا ہے۔

Recommended