تہذیب و ثقافت

رضاکارانہ تنظیم’پازیٹیو کشمیر‘ نے اپنی افطار مہم کا آغاز کیا

رمضان کے مقدس مہینے میں پازیٹیو کشمیر  نامی این جی او نے ایک بار پھر بینر افطار مہم کے تحت اپنی پہل شروع کی جس میں وہ سری نگر کے ہسپتالوں، بڑی شاہراہوں اور مصروف گلیوں میں افطار کے دوران لوگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔

پازیٹیو کشمیر ٹیم سری نگر کے بہت سے بڑے مقامات پر ہر روز 500 سے زیادہ لوگوں کو افطار کا کھانا پیش کر رہی ہے۔ این جی او کے افطار مہم پروجیکٹ کے تحت، ہر روز پازیٹیو کشمیر سری نگر کے اسپتالوں کے باہر 400 سے زیادہ پیکٹ تقسیم کرتا ہے۔ بنیادی طور پر افطار کا کھانا سب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

پازیٹیو کشمیر کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اسپتالوں میں اجتماعی افطاری کے لیے ایسے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ ہم نے یہ اقدام 2020 میں شروع کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید لوگ ہمارے ساتھ اس نیک مقصد میں شامل ہوں گے۔

افطار ڈرائیو پروجیکٹ کے علاوہ،  پازیٹیو کشمیر 2020 سے فوڈ فار آل پہل چلا رہا ہے جس میں کشمیر کے تمام اضلاع میں 5000 خاندانوں کو رمضان کے مقدس مہینے اور اس کے بعد راشن اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

پازٹیو  کشمیر  کے بھرت راوت نے کہا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ہم میں سے بیشتر کے پاس سحری اور افطار میں بہت کچھ ہے۔ لیکن ہمارے گردونواح میں بہت سے ایسے ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل نہیں ہے لہذا پازیٹیو کشمیر کا مقصد وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ان سب تک پہنچنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے رضاکار وادی کشمیر کے تمام اضلا ع  میں پازیٹیو کشمیر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ کشمیر کے لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago