پڑوسی ملک پاکستان سے 147 زائرین کا ایک وفد دہلی پہنچا، انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا
عالمی شہرت یافتہ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے 719ویں عرس کی تقریبات 12 سے 16 نومبر تک منائی جائیں گی، درگاہ حضرت نظام الدین میں واقع صحن میں عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
کورونا وبا کے ایک سال بعد دنیا بھر سے زائرین آنے والے ہیں ہمسایہ ملک پاکستان سے 147 زائرین کا وفد دہلی پہنچ گیا، انہیں سخت سیکیورٹی کے درمیان پہاڑ گنج کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے چیف انچارج کاشف نظامی نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال کورونا وبا کے بعد خواجہ نظام الدین اولیاء کا عرس بڑی شان و شوکت سے منایا جا رہا ہے۔
کورونا کے دور میں عرس کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، عرس میں باہر کے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اس بار عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے ملک اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین آرہے ہیں۔
پاکستان سے 147 زائرین کا وفد دہلی پہنچ گیا ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے درگاہ کے صحن میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 4 روزہ عرس کی تقریبات 12 نومبر کو نماز مغرب کے بعد شروع ہوں گی اور 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران درگاہ کے صحن میں قرآن خوانی، قوالی اور دعا وغیرہ کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ درگاہ پر آنے والے زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔