Urdu News

عالمی یوم ثقافتی ورثہ کے موقع پر تمام یادگاروں میں مفت داخلہ، پرانا قلعہ میں باولیوں پرانوکھی نمائش

عالمی یوم ثقافتی ورثہ کے موقع پر تمام یادگاروں میں مفت داخلہ

نئی دہلی، 18 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقع پر لوگ ملک بھر کی تاریخی یادگاروں میں مفت داخل ہو سکیں گے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ محفوظ تمام یادگاریں جیسے لال قلعہ، قطب مینار، تاج محل میں لوگوں کے لیے مفت داخلہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ثقافت اور سیاحت کی وزارت باؤلیوں پر ایک منفرد نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ نمائش کا افتتاح صبح 11.30 بجے سے ہوگا۔

عالمی ثقافتی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

ہمارے آباؤ اجداد اور پرانے وقتوں کی یادوں کو محفوظ رکھنے والی ان قیمتی اشیاء کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 1983 سے ہر سال 18 اپریل کو عالمی ثقافتی ورثہ کا دن منانا شروع کیا۔ اس سے پہلے ہر سال 18 اپریل کو عالمی یادگاروں اور آثار قدیمہ کا دن منایا جاتا تھا۔ ہمارے آباؤ اجداد کے دیے گئے ورثے کو قیمتی سمجھتے ہوئے یونیسکو نے اس دن کو عالمی ثقافتی ورثہ کے دن میں تبدیل کر دیا۔

Recommended