ہر کسی کو اشاراتی زبان کی بنیادی چیزوں کا علم ہونا چاہئے
ہندوستانی اشاراتی زبان سے متعلق تحقیق و تربیت کے مرکز (آئی ایس ایل آر ٹی سی)، جو کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، کی جانب سے 23ستمبر 2022کو سی ڈی دیشمکھ آڈیٹوریم ، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر(آئی آئی سی)، نئی دہلی میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ’اشاراتی زبان ہمیں متحد کرتی ہے‘کے عنوان سے’ اشاراتی زبان کا دن‘منایا گیا۔
’آزادی کا امرت مہوتسو
اقوام متحدہ نے جب سے 23ستمبر کو اشاراتی زبان کا عالمی دن اعلان کیا ہے، آئی ایس ایل آر ٹی سی ہر سال 23ستمبر کو اشاراتی زبان کے دن کے طورپر مناتا ہے۔اس سال وزیر داخلہ کی صدارت میں قومی نفاذ کمیٹی (این آئی سی)نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘کے تحت 23ستمبر 2022ء کو ’’سائن لینگویج ڈے‘‘پروگرام کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے ذریعے منعقد کئے جانے کی منظوری دی۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اشاراتی زبان دن -2022منانے کے لئے منصوبے کے مطابق تقریباً3200اداروں؍تنظیموں کو شامل کیا گیا تھا۔اشاراتی زبان کا دن کی تقریب منانے کا مقصد عام لوگوں کو سننے میں معذور اشخاص کی زندگی میں ہندوستانی اشارارتی زبان کی اہمیت کے بارے میں بیدار کرنا تھا۔
ہرضلع میں اشاراتی زبان کے مترجم ہونے چاہئے
اس موقع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر کماری پرتیمابھومک مہمان خصوصی تھیں، جبکہ اس تقریب میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سیکریٹری جناب راجیش اگروال ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر آئی ایس ایل آر ٹی سی جناب راجیش یادو اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف کے صدر جناب اے ایس نارائنن بھی موجود تھے۔
ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے ہندوستان کی صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں فخر اور مسرت کا احساس ہورہا ہے۔ پوری دنیا ہندوستانی ثقافت کے اصول ، یعنی وسودھیو کُٹُمبکم(پوری دنیا ایک خاندان)کو اپنا رہی ہے اور اسے پوری دنیا میں اشاراتی زبان کے دن کی تقریبات کے توسط سے دیکھا جاسکتا ہے۔
بہرے لوگوں کی تعلیم میں اشاراتی زبان اہم رول ادا کرتی ہی
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزیر کماری پرتما بھومک نے ذکر کیا کہ معذور شخص (پی ڈبلیو ڈی)ہمارے سماج کا ایک غیر منقسم حصہ ہیں اور انہیں مکمل رسائی فراہم کرنا سرکار کی اعلیٰ اولیت میں شامل ہیں۔ شمولیاتی سماج بنانے کے لئے معذور اشخاص کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہرے لوگوں کی تعلیم میں اشاراتی زبان اہم رول ادا کرتی ہی۔کیونکہ بہرے لوگوں کے لئے اشاراتی زبان کے توسط سے تعلیم اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔یہ دن پورے ملک میں سماجی طورسے تمام بہرے لوگوں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔اشاراتی زبان کے توسط سے ہمارے بہرے بھائی بہنوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی تحریک اور سمت مل رہی ہے۔
آئی ایس ایل آر ٹی سی کی کوششوں کی ستائش
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی سیکریٹری جناب راجیش اگروال نے اشاراتی زبان کی سماجی اہمیت پر روشنی ڈالی ، کیونکہ یہ سماعت سے محروم برادری کو سماجی اور ثقافتی طور سے متحد کرتی ہے۔ انہوں نے سماعت سے معذور افراد کی خدمت کرنے کے لئے آئی ایس ایل آر ٹی سی کی کوششوں کی ستائش کی۔ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سیکریٹری جناب راجیش اگروال نے ذکر کیا کہ سماعت سے محروم اشخاص کے لئے روابط کی سہولت کے لئے ہرضلعے میں ایک ہندوستانی اشاراتی زبان کا مترجم ہو، اس کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
ہندوستانی اشاراتی زبان اور تعلیم کو مسلسل بڑھاوا
ڈی ای پی ڈبلیو ڈیو کے جوائنٹ سیکریٹری اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر جناب راجیش یادو نے تمام اہل شخصیات اور شرکاء کا استقبال کیا۔انہوں نے 2015ء میں آئی ایس ایل آر ٹی سی کے قیام کے بعد سے کم وقت میں قابل ذکر کاموں اور حصولیابیوں کی ایک مختصر تفصیل بھی پیش کی۔
سماعت سے محروم افراد کے قومی ایسوسی ایشن کے صدر جناب اے ایس نارائنن نے اپنے خطاب میں سماج کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے بہروں کی ہندوستانی اشاراتی زبان اور تعلیم کو مسلسل بڑھاوا دینے کے لئے وزیر اعظم ، وزیر مملکت ، ایس جے اینڈ ای، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سرکار سے آئندہ مردم شماری میں ہندوستانی اشاراتی زبان (آئی ایس ایل)کو شامل کرنے کی گزارش کی ہے۔
پروگرام کے دوران متعدد اہم وسائل اشیاء کو لانچ کیا گیا:-
سائن لرن نامی ایک آئی ایس ایل ڈکشنری ایپ لانچ کیا گیا، جو اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ورژن میں دستیاب ہیں۔
آئی ایس ایل آر ٹی سی نے 6؍اکتوبر 2020کو قومی تعلیم تحقیق اور تربیتی کونسل (این ایس ای آر ٹی)کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے تھے، جو این سی ای آرٹی نصابی کتابوں کو درجہ Iسے درجہ XIIتک ہندوستانی اشاراتی زبان (ڈیجیٹل شکل)میں تبدیل کرنے کے لئے نصابی کتابوں کو سماعت سے محروم بچوں کے لئے دستیاب اور انہیں آسان بنانے کے لئے تھی۔ اس سال درجہ VIکی این سی ای آر ٹی نصابی کتابوں کا آئی ایس ایل ای-مواد لانچ کیا گیا۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مرکز نے نیشنل بک ٹرسٹ ویرگاتھا سریز کی منتخب کتابوں کا آئی ایس ایل ورژن لانچ کیا۔
آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این سی ای آرٹی کی مشترکہ کوشش سے ہندوستانی اشاراتی زبان میں کل 500تعلیمی لفظ لانچ کئے گئے۔ یہ 500 اکیڈمک لفظ سیکنڈری سطح پر استعمال کئے جانے والے لفظ ہیں، جو اکثر تاریخ ، سائنس ، پالیٹکل سائنس اور ریاضی میں استعمال کئے جاتے ہیں۔
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر کماری پرتما بھومک
مرکز نے 5ویں ہندوستانی اشاراتی زبان مقابلہ 2022ء کا انعقاد کیا ، جو سماعت سے محروم طلباء اور مترجمین کے لئے ان کی آئی ایس ایل صلاحیت ، تخلیقیت اور معلومات کا مظاہر کرن کے لئے منعقد ایک قوم سطح کا مقابلہ ہے۔ مقابلے کے لئے ہندوستانی اشاراتی زبان میں لطیفوں، کہانیوں اور مضامین پر درخواستیں مدعو کی گئیں۔ا شاراتی زبان دن پروگرام کے دوران 5ویں آئی ایس ایل مقابلے کے تمام فاتحین کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر کماری پرتما بھومک کے ذریعے ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
مذکورہ تقریب میں ایم ڈی یو روہتک کے وائس چانسلر ، این سی ای آرٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
پروگرام میں مترجم ، تربیت کاروں اور ڈیف ٹیچر ٹرینی کے ذریعے آئی ایس ایل میں نغمے اور نقالی جیسے ثقافتی مظاہرے بھی شامل تھے۔