Urdu News

کے وی اور نوودیا ودیالیوں کے 63 طلبا اور اسکارٹ اساتذہ تعلیمی ٹور کے لئے جاپان روانہ

کے وی اور نوودیا ودیالیوں کے 63 طلبا اور اسکارٹ اساتذہ تعلیمی ٹور کے لئے جاپان روانہ

 وزارت تعلیم، حکومت ہند نے جاپان سائنس اور ٹکنالوجی  ایجنسی کے تعاون سے آج 63 طلباء اور اساتذہ کی ایک ٹیم کو مختلف اہمیت کے حامل مقامات – صنعتی تنظیموں، عجائب گھروں، یونیورسٹیوں، کے تعلیمی نمائش کے دورے کے لیے جاپان روانہ کیا۔  اس  ٹور کا مقصد تحقیقی اداروں وغیرہ سے فرسٹ ہینڈ معلومات اور علم اکٹھا کرنا، جو ان کی مدد کرے گا اور ان کے کیریئر میں مزید رہنمائی فراہم کرے گا۔

 یہ نوجوان سیکھنے والے کیندریہ ودیالیوں اور نوودیا ودیالیوں کے 11 سے 12ویں جماعت کے تعلیمی  ایکٹر ہیں، جو مختلف مضامین کے شعبوں میں اپنی اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں۔ طلباء 9 جولائی 2023 سے 15 جولائی 2023 تک جاپان کے اس ہفتے کے دورے کے لیے بہت پرجوش اور حوصلہ افزا ہیں۔

نوجوان سیکھنے والوں کے درمیان فکری افق اور سائنسی کھوج کو فروغ دینے کے لیے جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی  محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، حکومت ہند کے ساتھ مل کر ساکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام کو ساکورا سائنس پروگرام کے تحت نافذ کر رہی ہے۔ پروگرام کے تحت طلبا کو جاپان کے مختصر مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، جس سے انہیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ہندوستان نے پہلی بار اپریل 2016 میں اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 411 طلباء اور 69 سپروائزر جاپان کا دورہ کر چکے ہیں۔ آخری کھیپ نے نومبر 2019 میں جاپان کا دورہ کیا۔

Recommended