Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ این ایف ای میں چارروزہ ورکشاپ کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ این ایف ای میں چارروزہ ورکشاپ کا انعقاد

نئی دہلی (23؍مارچ)

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میںچارروزہPedagogy based Art Integrated ورکشاپ کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انصار احمد نے اس موقع پر سبھی شرکاء کا خیرم مقدم کرتے ہوئے اس ورکشاپ کے اغراض ومقاصد سے روشناس کرایا۔

صدر شعبہ اور مہمان خصوصی پروفیسر ناہید ظہورنے شرکا ء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دورمیں استادبننا ایک بہت بڑاچیلنج ہے جس میں روز مرہ بہت تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں۔اب علم صرف درسی کتابوں تک ہی محدودنہیں رہا بلکہ اس دورمیں آر ٹ اور کرافٹ کو فن تدریس میں لازمی طورپر شامل کردیا گیاہے۔

اب بیک وقت اسکول کے طلبا وطالبات یادداشت، علم، تفہیم، اطلاق اور تجزیے کے ساتھ آرٹ کی بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے طلبا وطالبات میں جمالیاتی حظ کو فروغ دینے کی ایک اچھی کوشش کی گئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ہی یہ ہے کہ سبھی اساتذہ کے علم کو ازسرِ نو تازہ کیاجائے اور جدید تقاضوں سے اسے ہم آہنگ کیا جائے۔

اس موقع پرڈاکٹرمحمد مامورعلی، ڈاکٹر ڈوری لال، ڈاکٹر محمد اسجد انصاری کے ساتھ ڈپارٹمنٹ کے کئی اساتذہ اور شعبے کے پروگرام کے سبھی زیر تربیت معلمین ومعلمات موجودتھے۔پروگرام کی نظامت عاتکہ رحمان نے کی اور ڈاکٹرانصاراحمد کے اظہارتشکر پر افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

Recommended