Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم نے امتحانات کے انعقاد کے تعلق سے تمام ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو خط لکھا

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’

 

 

بارہویں درجے کے امتحان اور کاروباری کورسز میں داخلے کا امتحان منعقد کرنے کے تعلق سے تجاویز پر بات چیت کے لئے کل تمام ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے تعلیم، تعلیمی سیکریٹریوں اور ریاستی ایجوکیشن بورڈ کے صدور اور دیگرمتعلقہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ورچوئل میٹنگ بلائی گئی ہے۔

میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کریں گے۔میٹنگ میں مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور مرکزی وزیر اطلاعات نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر بھی شریک رہیں گے۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کو تحریرکردہ اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور سی بی ایس ای امتحانات کا انعقاد کرنے کے سلسلے میں طلباء اور اساتذہ کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کسی متبادل کی تلاش کررہے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کا محکمہ بھی  اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے لئے امتحانات کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر بات چیت کررہا ہے۔

خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ کووڈ-19 وباء نے تعلیم کے شعبے ، خاص طورسے بورڈ امتحان اور داخلہ امتحان سمیت مختلف شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تقریباً تمام ریاستی تعلیمی بورڈوں ، سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی نے اپنی بارہویں درجے کا امتحان 2021ء کو ملتوی کردیا ہے۔اسی طرح قومی تربیتی ایجنسی (این ٹی اے)اور دیگر قومی امتحانات منعقد کرنےوالے اداروں نے بھی پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کے لئے ہونے والے داخلہ امتحانات کو ملتوی کردیا ہے۔

چونکہ  بارہویں درجے کے امتحانات کے انعقاد سے پورے ملک میں ریاستی بورڈ امتحانات اور دیگر داخلہ امتحانات پر اثر پڑتا ہے۔ساتھ ہی اس ضمن میں طلباء کے درمیان پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ مختلف ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ کی تجاویز کی بنیاد پر ملک بھر کے تمام طلباء کے مفاد میں بارہویں درجے کا سی بی ایس ای امتحان کے بارے میں غور کیا جائے۔

جناب پوکھریال نے ٹوئٹر کے توسط سے تمام متعلقہ لوگوں ، طلباء، سرپرستوں ، اساتذہ اور دیگر لوگوں سے بھی مشورے طلب کئے ہیں۔


 

 

 

 

Recommended