Urdu News

مقبول شاعر اقبال اشہر نے ممتاز شعرا پر لکھی ہے کتاب

مقبول شاعر اقبال اشہر کی وہ کتاب جس کے چرچے ہیں اہل علم و ادب کی محفل میں

کتاب  عرض  ہے’’شاعروں کے قصے‘‘

اقبال اشہر کی پہلی نثری کتاب ہے۔ یہ وہی اقبال اشہر ہیں جن کی نظم اردو ہے میرا نام میں غالب کی سہیلی پوری دنیا میں مشہور ہے۔شاعروں کے قصے میں ا قبال اشہر نے شاعروں کےخاکوں میں پنڈت آنند موہنزتشی گلزار دہلوی، پروفیسر وسیم بریلوی، ڈاکٹر بشیر بدر،مخمور سعیدی، نصرت گوالیاری، کفیل آزر، مشیر جھنجھانوی،محمد علی موج رامپوری، معراج فیض آبادی، راحت اندوری، منور رانا، سعید طارق، انور جلال پوری، قیصر حیدری ، افسر جمشید ، منظر بھوپالی، پاپولر میرٹھی، مخدوم زادہ مختار عثمانی، ظفر تابش کے علاوہ انھوں نے اپنا خاکہ بھی اقبال اشہر کے نام سے لکھا ہے۔

اقبال اشہر کی نثر ان کی شاعری سے یکسر مختلف ہے اور اس میں بھی ایک جادو کا سا اثر ہے۔ جا ہم خاکہ پڑھنا شروع کرتے ہیں تو بغیر ختم کیے خود کو نہیں روک پاتے۔  اس طرح پوری کتاب پڑھ کے ہی دم لیتے ہیں۔

کتاب کی قیمت -/250 ہے۔

Recommended