Urdu News

اٹیوا پنشن بحالی کے صدر وجے بندھو سے عدیل منصوری کی ملاقات

اٹیوا پنشن بحالی کے صدر وجے بندھو سے عدیل منصوری کی ملاقات

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

اٹیوا پنشن بچاؤ منچ کے آل انڈیا صدر وجے بندھو جی سے لکھنؤ میں عدیل منصوری ریاستی صدر اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے لکھنؤ میں ملاقات ہوئی ۔

 اس موقع پر پرانی پنشن بحالی کے لیے یکم اکتوبر کو دلی میں ہونے والی شنکھ ناد ریلی پر تبادلۂ خیال ہوا۔ کہا گیا کہ اٹیوا کے پروگرام میں ممبران پہلے بھی شرکت کرتے رہے ہیں ۔

 اس پروگرام میں اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے رضاکار اپنے اپنے اعتبار سے شریک ہونگے۔ انکی تحریک کی حمایت کا وعدہ کیا گیا ۔

آج کی ملاقات میں حکومت دھلی کے سابق وزیر مسٹر راجیندر کمار اور جونیر ہائی اسکول شکشک سنگھ اترپردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری ارونیندر کمار ورما بھی موجود رہے۔

Recommended