Urdu News

شعری مجموعہ ’’ آیات ‘‘کے لیے عزیز گرامی (ڈاکٹر) امتیاز رومی کو بہت مبارک باد

Aayat

شعری مجموعہ ’’ آیات ‘‘کے لیے عزیز گرامی (ڈاکٹر) امتیاز رومی کو بہت مبارک باد

امتیاز رومی یوں تو میرے عزیز، رفیق اور برادر صغیر ہیں ۔ یہ  رشتے تو گھریلو ہیں جو کافی دل چسپ اور کئی قسطوں پر محیط ہیں۔  جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی کی رفاقت نے مزید اس رشتے کو استوار کیا اور استاد گرامی وقار پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کی محبت نے ادبی ذوق و شوق  کے لیے راہیں ہموار کی۔ انہیں سے فیض پا کر شعری نمونہ ’’ آیات ‘‘ کی شکل میں  اردو قارئین کے سامنے پیش ہے۔ گاہے بہ گاہے چند غزلیں اورنظمیں پڑھ کر یہ اندازہ ہوا کہ امتیاز رومی کی نظر اردو  اورفارسی ذخائر پر گہری ہے۔ ’’آیات ‘‘ پر بھرپور تبصرہ پھر کبھی، یہ  تصاویر فیس بک احباب کے لیے۔

نوٹ! یہ کتاب کریٹیو اسٹار پبلی کیشنز ، جامعہ نگر، اوکھلا نے شائع کیا ہے اور یہ کتاب آن لائن ایمزون پر بھی دستیاب ہے۔ایک بار پھر منفرد لب ولہجہ کے شاعر جناب امتیاز رومی کو تازہ ترین شعری مجموعہ ’’  آیات ‘‘ کے لیے  دلی مبارک باد

Recommended