ابوشحمہ انصاری، لکھنؤ
محکمہ نے مفت تعلیم کے حق قانون 2019 (آر ٹی آٸی) کے تحت داخلہ لینے میں دھوکہ دہی کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔
بیسک ایجوکیشن آفیسر کو کئی اسکولوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ والدین نے اپنے بچے کو داخلہ دلانے کے لیے غلط سرٹیفکیٹ استعمال کیے ہیں۔ اسکول انتظامیہ سے موصول ہونے والی تمام شکایات کی چھان بین کی جائے گی۔ بیسک ایجوکیشن آفیسر اور 50 پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل منیجرز کے درمیان جمعہ کو دو مرحلوں میں میٹنگ ہوئی۔