تعلیم

اردو یونیورسٹی میں ریگولر کورسز میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 جولائی تک توسیع

حیدرآباد،24 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اوردیگرسٹیلائٹ کیمپسوں لکھنوو سری نگر میں ریگولرکورسز میں میرٹ کی اساس پر داخلے کی آخری تاریخ میں30 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔31 جولائی اور یکم اگست کو فارم کی ایڈیٹنگ کی جاسکتی ہے۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ پہلے 24 جولائی تھی۔

میرٹ کی اساس کے کورسزمیں ایم اے (اْردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، ایم اے صحافت وترسیل عامہ،ایم کام اورایم ایس سی(ریاضی،طبیعیات، کیمیاء، نباتیات، حیوانیات) ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی) ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) پی جی ڈپلومااِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی) پی جی ڈپلوما پروگرام (جزوقتی) (فنکشنل اردو، ہندی اورٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوماپروگرام (جزوقتی) (تحسین غزل،عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی اور اسلامک اسٹڈیز)، سرٹیفکیٹ پروگرام (جزوقتی) (اردو، مہارت عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی) میں شامل ہیں۔

درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کے لیے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔اسی دوران ، بی ایڈ فاصلاتی کورس میں داخلہ کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago