تعلیم

الفاروق پبلک اسکول (اعظم گڑھ) میں یوم اطفال کی مناسبت سے شاندار پروگرام کا انعقاد

خوشحال طبقہ کے ساتھ ساتھ  مسلم غریب طبقہ کو بھی  تعلیم یافتہ بنایا جائے:ڈاکٹر ذیشان

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری)

نومبر 14 یعنی پنڈت جواہر لعل نہرو کی سالگرہ یعنی یوم اطفال الفاروق پبلک اسکول کے احاطے میں دھوم دھام سے منایا گیا۔ بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے۔ مختلف قسم کے کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اور آخر میں اساتذہ کی طرف سے بچوں کو کتابیں تحفے میں دی گئیں اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔ آنے والے مہمانوں نے بچوں کے پیش کردہ پروگراموں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ مہمان خصوصی عامر مہذبی نے بچوں میں کھیلوں سے متعلق اشیاء تقسیم کیں۔

الفاروق پبلک اسکول (اعظم گڑھ) میں یوم اطفال کی مناسبت سے شاندار پروگرام میں زبردست بھیڑ

اقراء پبلک اسکول کے بچوں کی بھی آمد تھی، بچوں کے درمیان ایک پروقار ملاقات ہوئی۔ پروگرام کی نظامت عظمیٰ نسیم اور رہنمہ عبدالرحیم نے کی۔ آخر میں سکول کے منیجر ڈاکٹر محمد ذیشان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کو اچھا انسان بننے کا درس دیا۔

اس موقع پر اسکول مینیجر ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ خوشحال طبقہ کے ساتھ ساتھ غریب غرباء کی بھی تعلیم کے لیے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی،تب کہیں جاکر قوم کا مستقبل روشن ہوگا۔انہوں نے اطراف میں پھیلی نٹ بستی میں تعلیم کی شمع روشن کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد ہم نٹ بچوں کی تعلیم کیلئے کچھ اچھا کچھ بڑا کریں گے۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصہ سے الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین نٹ مسلمانوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں تو وہیں ڈاکٹر ذیشان اور ان کی ٹیم تقریباً ایک سال سے نٹوں کے درمیان جاکر تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago