تعلیم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ: بہت خاص ہے رشتہ

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ: بہت خاص ہے رشتہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU اور دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دو ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن میں مسلمان طلبہ و اساتذہ کی اکثریت ہے۔ دونوں تعلیمی ادارے حکومت ہند کے ادارے ہیں۔ دونوں مرکزی وزارتعلیم کے انڈر ہیں۔ دونوں ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ دونوں میں ماہرین اساتذہ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔دونوں ادارے بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ کچھ لوگ ناسمجھی کے سبب جامعہ ملیہ اسلامیہ کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ سمجھ لیتے ہیں۔ جبکہ رشتہ یہ ہے کہ جامعہ کی بنیاد علی گڑھ میں رکھی گئی تھی۔

علیگڑھ میں جامعہ کی بنیاد

علی گڑھ کی سرزمین پرمسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی جامع مسجد میں 29 /اکتوبر 1920کو قومی جذبے سے سرشار تحریک عدم تعاون کی کوکھ سے جنم لینے والاایک تعلیمی ادارہ جو انتہائی بے. سروسامانی کے عالم میں کرایے کے 12 عددٹینٹوں میں شروع ہواتھا. اسے تاریخ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نام سے جانتی ہے۔انگریزی نظام اورمغربیت کے نعرے کے خلاف ہندوستانیت. اورہندوستانی نظام تعلیم کا بگل بجانے والی اس عظیم دانشگاہ نے اپنے ایک صدی کے سفرمیں نئی بلندیوں کوسرکرکے کئی نئے نیشنل. اور انٹرنیشنل ریکارڈز اپنے نام کرکے عالمی پیمانے پر اپنی شناخت قائم کی۔102 سال کے اپنے طویل سفرمیں انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں بھی اس نے وہ کردکھایاجس کا خواب سجاکرمجاہدین آزادی نے اپنے خون پسینے اور لہوسے اسے سینچاتھا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈاکٹر ذاکر حسین

ہندوستان کے تیسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین اسی ادارے میں آرام فرما ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو نئی زندگی. اورروح بخشنے والے ڈاکٹر ذاکرحسین نے شایدسچ ہی کہاتھا. کہ ادارے اینٹ اورگارے سے نہیں بلکہ حوصلوں کی اُڑان سے بنتے ہیں۔ ان کا یہ مقولہ بہت ہی مشہورہے کہ جامعہ حصول تعلیم اورثقافتی احیاء کی ایک تحریک کا نام ہے۔ اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا وطالبات اور اساتذہ نے انتھک محنت اور مسلسل کاوشوں سے یہ ثابت کردکھا یا. کہ جب کچھ کرگزرنے کی تمنا ہوتوحوصلے کی اڑان کے سامنے سب ہیچ ہے۔

کرائے کے خیموں سے اپنے سفرکاآغازکرنے والی جامعہ کے طلباوطالبات آج نہ صرف صحافت، اداکاری، فنون لطیفہ، انجینیرنگ،ایجوکیشن اورفن تعمیرمیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہے. ہیں بلکہ خلامیں بھی کمندیں ڈال رہے ہیں۔ عالمی خلائی ایجنسیاں انھیں اعزازسے نوازرہی ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال جامعہ کی سابق طالبہ محترمہ ایشا ہیں جنھیں یوروپی خلائی ایجنسی نے ایوارڈسے سرفرازکیاہے۔

Dr. Shafi Ayub

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago