تعلیم

ایس آئی او کوئز مقابلے کے نتائج کا اعلان،بہترین کارکردگی والوں کو انعامات سے نوازا گیا

اعظم گڑھ،8 ستمبر (ابوشحمہ انصاری)

ایس آئی او بلریا گنج یونٹ نے پروانچل میں اسلامی معلومات کا مقابلہ منعقد کیا۔جس میں4،500 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ مقابلہ 10 اضلاع میں منعقد ہوا،اور جیتنے والوں کو لیپ ٹاپ،موبائل اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔ انعامی تقریب اعظم گڑھ شہر دلال گھاٹ جامع مسجد میں بروز اتوار منعقد ہوئی۔اس پروگرام کے آرگنائزر عمار جاوید اور معاذ آزاد نے کہا کہ ہماری نئی نسل دین سے غافل اور دینی تعلیم سے بیزار ہوتی جا رہی ہے۔

 اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بسا اوقات بنیادی چیزوں کا علم بھی نہیں رکھتے اور آگے چل کر اپنی ملت کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، اس لیے ان بچوں کو دین کی بنیادی باتیں کم عمر میں سمجھانا نہایت ضروری ہے تاکہ وہ دین پر عمل کر کے دنیا او رآخرت میں کامیاب ہو سکیں۔والدین اور گھر والوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو دنیا کے ساتھ ہی ساتھ دین کی تعلیم بھی دیں۔

منعقدہ پروگرام میں مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔

انہوں طلبا کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس آئی او کےفعال رکن حمزہ جاوید نے پروگرام کی کامیابی پر ایس آئی او آعظم گڑھ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے وکیل ابو بکر سباق نے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی۔

 ایس آئی او اپنے ہفتہ واری پروگراموں، مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے بچے کی دینی تربیت کے لیے کوشش کرتی رہتی ہے۔ آخر میں برادر سیف نعمانی نے مقابلہ میں شرکت کرنے والے بچوں، ان کے والدین اور اسکول والوں کو سراہا جنہوں نے اس کو کامیاب بنایا ہے۔

نواز پبلک اسکول، نوبل پبلک اسکول، اقرا پبلک اسکول، اسلامک مشن اسکول، ضیاء الدین میموریل، ہدی ملی، شبلی نرسری، الہدی پبلک اسکول، سر سید میموریل، جامعتہ الفلاح، جامعہ الطیبات، نسواں سکرور، درسگاہ اسلامی، جامعہ اصلاح البنات اور جمنا اسکول وغیرہ نے بہت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago