Categories: تعلیم

جے ای ای۔مین سیشن 4 کے نتائج کا اعلان، جانئے نتیجے میں کیا ہے خاص؟

نئی دہلی: انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات جے ای ای-مین کے نتائج منگل کی شب جاری کردیا گیا، اس میں کل 44 امیدواروں نے 100 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ وہیں 18 امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے۔ وزارت تعیم کے افسران نے منگل کی شب یہ جانکاری دی۔ اس سال سے مشترکہ داخلہ امتحانات (جے ای ای)-مین سال میں چار بار منعقد کی جارہی ہے تاکہ طلبا کو اپنے اسکور میں سدھار کا موقع مل سکے۔ پہلا مرحلہ فروری میں اور دوسرا مارچ میں منعقد کیا گیا تھا۔

آئندہ مرحلے کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونی تھی، لیکن ملک میں کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔ تیسرا مرحلہ 25-20 جولائی تک منعقد کیا گیا تھا جبکہ چوتھا مرحلہ 26 اگست سے دو ستمبر تک منعقد کیا گیا تھا۔ چوتھے سیشن کے اس امتحان میں 18 امیدواروں نے پہلی رینک حاصل کی ہے۔

JEE Main results to be declared today: Ministry of Education pic.twitter.com/kX8yW1riHo

— ANI (@ANI) September 14, 2021

پیپر-1(BE/Btech) کے لیے چوتھے سیشن کے امتحان کا انعقاد 26, 27, 31 اگست اور 1, 2 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔ 6 ستمبر کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جوابی شیٹ (آنسر کی) جاری کی تھی۔jeemain.nta.nic.in کی آفیشیل ویب سائٹ کے علاوہ داخلہ امتحان 2021 کی لنکntaresults.nic.in پر بھی ایکٹیویٹ ہوجائے گی۔ طلبا کو نتائج جانے کے لئے اپلی کیشن نمبر، یوم پیدائش اور پاسورڈ کی ضرورت ہوگی۔

IIIT, NIT میں داخلہ حاصل کرنے کے لیےJoSAA کاونسلنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ وہیںIIT میں داخلہ پانے کے لئے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کے رجسٹریشن 15 ستمبر سے شروع ہوجائیں گے۔ سبی بی آئی جانچ میں پتہ چلا تھا کہ 2021 جے ای ای مین ایگزام میں شامل کم ازکم ایک امتحانی مراکز پر بدعنوانیاں پائی گئی تھیں۔ اس کے سبب بھی داخلہ امتحان کافی تنازعہ میں رہا۔ مبینہ ططور پر ایک پرائیویٹ کوچنگ ادارے نے سسٹم ہیکنگ کے ذرعہ طلبا وطالبات کے مقام پر دیگر لوگوں سے امتحان دلوایا تھا۔

واضح ہو کہ نیشنل ٹیسٹ ایجنسی (این ٹی اے) نے جے ای ای مین 2021 کے نتائج جاری کیے ہیں جس میں مجموعی طور پر 44 امیدواروں نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

وزارت تعلیم کے افسران کے ذریعہ منگل دیر رات یہ اطلاع دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 44 امیدواروں کو 100 فیصد نمبر ملے ہیں جبکہ 18 امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ 18 امیدواروں میں سے چار آندھرا پردیش ، تین راجستھان ، دہلی سے دو ، اتر پردیش سے دو ، تلنگانہ سے دو ، مہاراشٹر سے ایک ، پنجاب سے ایک ،چنڈی گڑھ سے ایک ، بہار سے ایک اور کرناٹک سے ایک طالب علم شامل ہے۔

امیدوار اپنے رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر کی مدد سے سرکاری ویب سائٹjeemain.nta.nic.in ، ntaresults.nic.in اورnta.ac.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7.8 لاکھ طلباء نے جے ای ای- مین امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago