تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈرون سازی اور الیکٹرانکس ہارڈویئر کے جوڑ سے متعلق مختصر مدتی کورسیز کے لیے درخواستیں مطلوب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انوویشن اور انٹرپرنیورشپ (سی آئی ای) میں دو مہارت اساس مختصر مدتی کورسیز یعنی الیکٹرانک ہارڈویئر ایسمبلنگ اور ڈرون مینوفیکچرنگ اینڈ ایسمبلنگ اسسٹینس میں داخلے کے لیے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

 وہ طلبا جنھوں نے سائنس مضمون کے ساتھ بارہویں (ٹین پلس ٹو) پاس کیا ہے،ڈپلوما انجینئرنگ کرچکے ہیں یا کر رہے ہیں،بی ٹیک،ایم۔ ٹیک ہیں وہ ان کورسیز میں داخلے کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔یہ کورسیز ریگولر کورسیز کے طلبا  کے علاوہ ان طلبا کے لیے بھی ہیں جو فارغ التحصیل ہیں، اسٹارٹ اپ شروع کرنے والے (اسی صنعت میں ہوں)اور ورکنگ پروفیشنل ماہرین کے لیے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سی آئی ای،وزیر اعظم کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی چار اعشاریہ صفر)کے زیر اہتمام  ان کورسیز کو چلائے گا۔ ہر کورس میں صرف تیس نشستیں ہیں اور اس میں داخلہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہوگا۔ خواہش مند امیدوار درج ذیل لنک پر مورخہ تین جون دوہزار تیئس سے پہلے یا اس تاریخ تک درخواست دے سکتے ہیں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago