تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عرب کلچر ل سینٹرکے سالانہ تہذیبی وثقافتی پروگرام ’عکاظ‘ 2023 کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انڈیا عرب کلچرل سینٹرنے سینٹر کے کانفرنس ہال میں بائیس مئی دوہزار تیئس کو اپنا سالانہ تہذیبی و ثقافتی پروگرام ’عکاظ‘ 2023 منعقد کیا۔اس سال کا سالانہ پروگرام تہذیب کے عنوان کے تحت تھا جس میں طلبا کے لیے خطاطی اور اشتہار سازی،فوٹوگرافی اورعربی پوشاکوں کی نمائش کے مقابلے ہوئے۔

سینٹر کے طلبااورریسرچ اسکالروں سے قطع نظریونیورسٹی کے دوسرے شعبہ جات اور مراکز کے طلبا نے بھی مقابلوں اورجشن میں شرکت کی۔ہر زمرے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا کے لیے اسنادوانعامات کے علاوہ چند طلبا کو تشجیعی انعامات اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عرب کلچر ل سینٹرکے سالانہ تہذیبی وثقافتی پروگرام ’عکاظ‘ 2023 میں شریک طالبات

سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر ناصر رضا خان نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مختلف معاشرتی گروہوں کو جوڑنے کے سلسلے میں تہذیب کے رول پر زور دیا۔انھوں نے کہاکہ ہم ایسی دنیا میں جی رہے ہیں جس میں چیزوں کو شناختوں کے ذریعہ منضبط کیا جاتاہے اور تہذیب شناخت کی ایک کلیدی خصوصیت بن گئی ہے۔

سینٹر کے سبجیکٹ ایسو سی ایشن کے مشیر ڈاکٹر آفتاب احمد نے پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کی اہمیت اس کے نام سے عیاں ہے کیوں کہ’عکاظ‘ کا لفظ قدیم عربوں کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرتاہے۔

اشتہار سازی کے لیے دوعلاحدہ علاحدہ عنوانات دیے گئے تھے ایک ’تحفظ ماحولیات‘اور دوسرے ’اسلامی خطاطی‘جس میں یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات اور مراکز کے طلبانے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ناصر رضا خان نے ماحولیات کے تئیں بیداری،کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے اور زیادہ سے زیادہ صفائی کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ماحولیات کے تحفظ میں مدد بہم پہنچانے سے متعلق شاندار اشتہارات بنانے کے لیے طلبا کی تعریف کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عرب کلچر ل سینٹرکے سالانہ تہذیبی وثقافتی پروگرام ’عکاظ‘ 2023 میں سرٹیفکٹ حاصل کرتی ہوئیں طالبات

سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے پروفیسر ایچ۔اے۔ نظمی،پروفیسر شاہد جمال انصاری،ڈاکٹر عتیق الرحمان اورآئی اے سی سی کے ڈاکٹر احسن رضا پروگرام میں شریک ہوئے اور پروگرام کی تعریف کی۔آخری سمسٹر کے طلبا کے لیے الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فارغ ہونے والے طلبانے اپنے تجربات کا اظہار کیا اورانھیں مومنٹوز سے سرفراز کیا گیا۔

اخیر میں سبجیکٹ ایسو سی ایشن کے مشیر ڈاکٹر آفتاب احمد نے پروگرام کے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد میں تعاون دینے والے طلبا اور اساتذہ کی کوششوں اور خدمات کی ستائش کی۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago