Urdu News

بارہ بنکی: فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے دوسرا اسلامک کویز/مقابلہ قرات پروگرام منعقد

بارہ بنکی: فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے دوسرا اسلامک کویز/مقابلہ قرات پروگرام منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

مسجد اقصاء ستپریمی نگر میں قاری اسماعیل صاحب کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوا۔جس میں بارہ بنکی و اطراف کے 9 مدرسوں کے 40 بچوں نے شرکت کی۔مقابلہ قرات میں محمد اوسید مدرسہ نورالھدا سترکھ اول،2۔ محمد مجیب مدرسہ شہاب العلوم  شہاب پور دوم 3۔ محمد فیضان مدرسہ دار ارقم جہانگیرابارسوم رہے۔

مقابلہ اسلامک کویزمیں1۔ محمد سیف مدرسہ دار ارقم اول 2۔ ابو حنظلہ مدرسہ دار ارقم  دوم 3۔محمد کیف مدرس عثمانیہ اچھا گاؤں سوم رہے۔اول ،دوم  اورسوم  والوں کو گفٹ سند کے ساتھ مومنٹو بھی دیے گئے۔

مقابلہ میں شامل طلبائے کرام گروپ پوز دیتے ہوئے

اس موقع پر قاری اسماعیل، قاری عقیل، قاری سمیر، مولانا منہاج، حافظ معین،حافظ مشرف،مفتی صغیر، ڈاکٹر اکمل علوی، ڈاکٹرچودھری جاوید، طارق جیلانی،انجم عثمانی، اظہار عثمانی،  اقبال،حاجی حمید،ارشد،عامر عثمانی،سراج عثمانی،اریب، ماسٹر جنید،ماسٹر شاہنواز کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور یہ بھی کہا کہ اگلے سال اور بھی مدرسہ کے بچوں کو بلایا جائے گا۔

Recommended