صورت گنج,بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
اردو اساتذہ کی تنظیم بیسک اردو ٹیچرس ویلفئر ایسوسی ایشن اتر پردیش نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ( الوداع )کے موقع پر ریاست کے بیسک ایجوکیشن کونسل کے تحت چل رہے پرائمری و جونئر اور کمپوزٹ اسکولوں میں الوداع کی چھٹی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اسٹیٹ ڈائریکٹر محمد ثاقب قدوائی بارہ بنکی نے بتایا کہ تنظیم کے ریاستی صدر ایم آئی نادم بارہ بنکوی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آف اسکولس اتر پردیش نشاط گنج لکھنؤ کوتنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹی عبدالحفیظ صدیقی کے ذریعہ آج الوداع کی تعطیل کےلیے مکتوب ارسال کرکے مطالبہ کیا گیا ہے۔کہ بیسک ایجوکیشن کونسل سے جاری شدہ تعطیل نامہ میں الوداع کی تعطیل کا ذکر نہیں ہے۔ جب کہ الوداع کی چھٹی سابقہ برسوں سے ہوتی چلی آرہی ہے۔لہذا اس بار بھی 21 اپریل کو جمعة الوداع کے موقع پر پریشدیہ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جائے
مسٹر قدوائی نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن یوپی کی جانب سے الوداع کی چھٹی کی جلد کارروائی کئے جانے کی بھر پور امید جتائی ہے۔