تعلیم

بہار کے 10ویں بورڈ کے امتحان کے نتائج کا اعلان،شیخ پورہ کے محمد رومان اشرف نے کیا ٹاپ

شیخ پورہ کے محمد رومان اشرف نے کیا ٹاپ

پٹنہ ، 31 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 بہاراسکول ایگزامینیشن بورڈ نے جمعہ کے روز 10ویں بورڈ کے امتحان کا نتیجہ جاری کیا۔ وزیر تعلیم چندر شیکھر نے آن لائن امتحان کا نتیجہ جاری کیا۔ اس بار ٹاپ 10 میں کل 69 طلبہ شامل ہیں۔ اس میں 33 لڑکیاں ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ 79 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔

شیخ پورہ کے محمد رومان اشرف نے ٹاپ کیا ہے۔ اس نے 97.8 فیصد ( 489) نمبر حاصل کیے ہیں۔ محمد رومان اشرف اسلامیہ ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔ بھوجپور کی نمرتا اور اورنگ آباد کی گیانی انوپما دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس نے 97.2 فیصد ( 486) نمبر حاصل کیے ہیں۔ تیسری پوزیشن نالندہ کی سنجو کماری ، مغربی چمپارن کی بھاونا کماری اور لکھی سرائے کے جیانندن کمار پنڈت نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ امتحان میں کل 04 لاکھ 73 ہزار 615 طلبا فرسٹ ڈویڑن میں پاس ہوئے ہیں۔ پانچ لاکھ 11 ہزار 623 طلبا  سیکنڈ ڈویزن اور دو لاکھ 99 ہزار 518 طلبا  تھرڈ ڈویڑن میں پاس ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بہار بورڈ 10ویں کے امتحانات 14 سے 22 فروری تک منعقد ہوئے تھے۔ اس امتحان کے لیے تقریباً 16 لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی۔ یہ امتحان دو شفٹوں میں لیا گیا تھا۔ کمیٹی نے صرف 37 دنوں میں 16 لاکھ طلباکے نتائج جاری کیے ہیں۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر سکتے ہیں: http://matricbseb.com/

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago