Categories: تعلیم

بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ 2022 امتحان کے نتائج کا اعلان

فیکلٹی آف آرٹس میں سنگم راج، کامرس میں انکت اور سائنس میں سوربھ بنے ٹاپر

بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان -2022 کے نتائج کا اعلان بدھ کو 3:30  پر کیا گیا۔ بہار کے وزیر تعلیم وجے چودھری نے امتحان کے نتائج جاری کئے۔ فیکلٹی آف آرٹس میں گوپال گنج ضلع کے سنگم راج نے ٹاپ کیا ہے۔ کٹیہار کی شریا کماری نے دوسرا اور مدھے پورہ ضلع کی ریتیکا رتنا نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

پٹنہ کے انکت کمار گپتا فیکلٹی آف کامرس میں ٹاپر بنے ہیں۔ نوادہ کے ونیت سنہا نے دوسری اور پٹنہ کے پیوش کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوادہ کے سوربھ کمار نے فیکلٹی ا?ف سائنس میں ٹاپ کیا ہے۔ اورنگ آباد کے ارجن کمار نے دوسری اور مشرقی چمپارن کے راج رنجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس فیکلٹی: سائنس فیکلٹی کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں کل 5,67,473 امیدواروں نے شرکت کی جن میں کل 3,80,065 لڑکے اور 1,87,408 لڑکیاں تھیں۔ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے فیکلٹی آف سائنس میں کل 2,65,218 امیدوار فرسٹ ڈویزن میں، 1,82,919 امیدوار سیکنڈ ڈویزن اور 4,764 امیدوار تھرڈ ڈویزن میں پاس ہوئے ہیں۔ اس طرح فیکلٹی آف سائنس میں کل 4,52,901 امیدوار پاس ہوئے ہیں جو کہ 79.81 فیصد امیدواروں نے اس فیکلٹی کے امتحان میں شرکت کی۔

کامرس فیکلٹی کے امتحان کا نتیجہ: کامرس فیکلٹی آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 میں کل 60,637 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں کل 39,995 طلبااور 20,642 لڑکیاں تھیں۔

فیکلٹی آف کامرس آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 میں کل 31,353 امیدوار فرسٹ ڈویزن میں، 19,035 امیدوار سیکنڈ ڈویزن اور 4.417 امیدوار تھرڈ ڈویزن میں پاس ہوئے۔ اس طرح کامرس اسٹریم میں کل 54,805 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ فیکلٹی امتحان میں 90.38 فیصد امیدواروں نے شرکت کی۔

نتائج جاری کرتے ہوئے وزیر تعلیم وجے چودھری نے کہا کہ بہار بورڈ نے امتحان مکمل ہونے کے 29 دن کے اندر نتائج جاری کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ پورے ملک  بہار بورڈ نے سب سے پہلی نتیجہ جاری کیا ہے۔ یہ لگاتار چوتھا سال ہے جب بہار بورڈ نے پہلی بار نتائج دینے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری اور بہار بورڈ کے چیئرمین ا?نند کشور کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 80.15 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ فیکلٹی ا?ف ا?رٹس میں کل 79.53 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ 90.38 فیصد طلباکامرس میں جبکہ 83.7 فیصد طلباسائنس میں کامیاب ہوئے۔ لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بہار بورڈ کی ویب سائٹ www.biharboardonline.inیا www.biharboardonline.bihar.gov.inپر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال بورڈ نے ریاست میں یکم فروری سے 14 فروری تک تمام اسٹریم- ا?رٹس، کامرس اور سائنس کے لیے 12ویں جماعت کا امتحان منعقد کیا تھا۔ ریاست میں 12 ویں جماعت کا پریکٹیکل امتحان 10 جنوری سے 20 جنوری 2022 تک منعقد ہوا تھا۔ اس سال بی ایس ای بی کلاس 12ویں کے امتحان کے لیے کل 13.5 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ 12ویں جماعت کے نتائج کی جانچ کا عمل 8 مارچ کو ختم ہوا۔ جانچ بورڈ کے ذریعہ ریاست میں مختص مختلف امتحانی مراکز پر کی گئی۔ امیدوار مزید متعلقہ تفصیلات بی ایس ای بی  کی ا?فیشل سائٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago