Urdu News

بہار بورڈ کے انٹر سائنس کا امتحان شروع

Bihar Board's inter-science examination begins

بہار بورڈ کے انٹر امتحانات (سائنس اور آرٹس) آج سے شروع

پٹنہ ، یکم،فروری (انڈیا نیرٹیو)

کورونا دور میں بورڈ امتحانات لینے والا بہار پورے ملک میں پہلا بورڈ آف ایجوکیشن ہے۔ بورڈ نے امیدواروں کو جوتا اور موزا پہن کر آنے کی چھوٹ دی ہے۔ بدعوانی سے پاک امتحانات کے لیے مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ہر 500 امیدواروں پر ایک ویڈیو گرافر رہے گا۔ 

پوری ریاست میں 1473 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔جہاں 13 لاکھ 50 ہزار 233 امیدوار امتحان دیں گے۔ ان میں 6 لاکھ 46 ہزار 540 لڑکیاں اور 7 لاکھ 03 ہزار 693 طالبات شامل ہیں۔

 25 امیدواروں پر ایک سپرنٹنڈنٹ  تعینات  کئے گئے ہیں  ۔بہار بورڈ نے امتحان کے انعقاد کے لئے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا  ہے۔ اس  سے ضلع ایجوکیشن افسر (ڈی ای او ) کے ذریعہ سبھی ڈی ایم اور بورڈ امتحان پر نظر رکھ سکیں گے۔

Recommended