Urdu News

بہارپبلک سروس کمیشن فائنل امتحان میں بہارحج بھون سے25امیدوارکامیاب

بہارپبلک سروس کمیشن

محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت بہار کی سرپرستی اورنوڈل ایجنسی مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے زیر نگرانی حج بھون کے شعبہ کوچنگ و گائڈنس کی مفت رہائشی کوچنگ سے استفادہ کرنے والے66 ویں بی پی ایس سی میں 25امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں 19 طلبا  اور6طالبات شامل ہیں۔ 

نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں عبد الرحمن دانش اور محمد استخار احمد انصاری بہار پولس سروس(Bihar Police Service)میں Dy. SPکے عہدہ پر منتخب ہوئے ہیں۔ خوشبواعظم اور نیلوفر ملکہ کا انتخاب ریونیوا?فیسر(Revenue Officer) کے عہدہ پر، ذوفشاں حق کا انتخاب  Rural Development Officerکے عہدہ پر،   نازش پروین کا انتخاب بلاک پنچائت راج ا  ٓفیسر(Block Panchayat Raj Officer)کے عہدہ پر، شمع فروزاں اور سہانہ خاتون کا انتخاب  سپلائی انسپکٹر(Supply Inspector) کے عہدہ پر ہوا ہے۔

 Bihar Finance Serviceمیں محمد مسرور اختر اور محمد وسیم اکرم اورAdditional District Transport Officerکے عہدہ پر سلیمان عالم منتخب ہوئے ہیں۔ Probation Officerکے عہدہ پر صدام حسین اور Municipal Executive Officerکے عہدہ پر شمس رضا منتخب ہوئے ہیں۔Rural Development Officerکے عہدہ پر4امیدوار محمد نازش، شارق احمد، صدام حسین، شاداب عالم اور محمد راہل  منتخب ہوئے ہیں۔ Block Panchayat Raj Officerکے عہدہ پر 4امیدوار عابد اختر، استخار دانش، محمد شاداب انور اور محمد ہاشم منتخب ہوئے ہیں۔سپلائی انسپکٹر کے عہدہ پر 3امیدوار محمد ثمرالحسن، محمد دانش رضا اور محمد عادل علی منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 66 ویں بی پی ایس سی کے مینس امتحان میں کامیاب ہونے والے مجموعی طور سے65 امیدواروں کوموک انٹرویو (Mock Interview) اور خصوصی کلاسوں کے ذریعہ انٹرویو کی مفت تیاری کرائی گئی تھی۔ موک انٹرویو میں جن مشہور اساتذہ اور افسران کی خدمات لی گئی تھیں اْن میں ڈاکٹر شہنواز خان، سابق ممبر BPSC،پروفیسر امتیاز احمد، پروفیسر مجتبٰی حسن، پروفیسر علی اے فردوسی سابق ڈائرکٹر کوچنگ اکادمی ہمدرد یونیورسٹی، افتخار احمد ڈائرکٹر ماس کمیونیکیشن ا?ریہ بھٹ یونیورسٹی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح،حکومت بہار کے صوبائی اقلیتی کوچنگ منصوبہ کے تحت یہ ایک منفرد مفت رہائشی کوچنگ پروگرام ہے۔جہاں ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں جن میں (۱)ملک کے مشہورکوچنگ اداروں کے باصلاحیت اساتذہ کے ذریعہ کلاس کا نظم اور طئے شدہ اوقات کے اندر کورس کی تکمیل۔ (۲)جنرل اسٹڈی (General Study)کے لئے نئے پیٹرن کے مطابق کلاس کا نظم  (۳)مختلف شعبوں کے اعلیٰ  افسران کے ذریعہ ان کے تجربات کی روشنی میں رہ نمائی۔ (۴)چوبیس گھنٹے لائبریری کی سہولت و ملک کے مشہور کوچنگ اداروں سے حاصل کردہ اسٹڈی میٹریل اور میگزین کے علاوہ ماہرین کے ذریعہ تیارکردہ مخصوص اسٹڈی میٹریل کی فراہمی (۵) انٹرنیٹ، ا?ن لائن اسٹڈی اور گروپ مذاکرات(Group Discussion) کی سہولت  (۶) خواتین امیدوارں کے لئے خاتون وارڈن  و  اسٹاف کی نگرانی میں رہائش واسٹڈی کا خاص انتظام  (۷) سبجیکٹ  وائز ٹیسٹ سیریز  (Test Series)کا انعقاد اور حج بھون سے سابقہ بیچ (Batch) کے کامیاب طلبا  سے استفادہ کا بہترین موقع  (۸) ایک منفرد پرسکون اسٹڈی سرکل اور مسابقاتی ماحول قابل ذکرہیں۔

بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے اس نمایاں کامیابی کے لئے سبھی کامیاب طلبا  و طالبات کے ساتھ ساتھ حکومت بہار کے عزت ماب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار، محکمہ اقلیتی فلاح کے معزز وزیر زماں خان، چیف سکریٹری بہار عامر سبحانی، محکمہ اقلیتی فلاح کی سکریٹری ڈاکٹر اے این سفینہ اور محکمہ کے دیگر افسران کے ساتھ ساتھ مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسیٹی کے ذمہ دار حضرات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ عبد الحق نے  اعتراف کیا ہے کہ حج بھون کے رہائشی کوچنگ منصوبہ کی کامیابی میں عامر سبحانی کی ذاتی دلچسپی اور مساعی جمیلہ کارفرمارہی ہے۔ موصوف نے بہار ریاستی حج کمیٹی کے جانب سے حج بھون کے کوچنگ منصوبہ سے استفادہ کرکے کامیاب ہونے والے سبھی طلبا  و طالبات کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قوم وملت کے یہ نوکامیاب باضمیرافسران دیگر افسران کے لئے بھی بہترین نمونہ بن کر ریاست کی خوشحالی اور ترقی میں اپنی مثالی اور قابل رشک خدمات پیش کریں گے۔

Recommended